فخر زمان آوٹ: تھرڈ امپائر کے پہلے میچ میں بھی پاکستان کیخلاف تین غلط فیصلے ریویو میں واپس ہوئے تھے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
فخر زمان کو غلط آؤٹ دینے والے تھرڈ امپائر نے پہلے میچ میں پاکستان کیخلاف تین غلط فیصلے دیے تھے جو ریویو میں واپس ہوئے تھے۔
اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے امپائر روچیرا پلیاگروگے کو بطور تھرڈ امپائر ذمہ داریاں دی گئی تھیں۔
یہ وہی امپائر ہیں جنہوں رواں ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں بھی تین غلط ایل بی ڈبلیو کے فیصلے دیے جو پاکستان کی جانب سے ریویو لینے پر واپس ہوگئے۔
گزشتہ روز کے میچ میں مذکورہ امپائر کو بطور تھرڈ امپائر لگایا گیا تھا مگر یہاں بھی اس نے فخر زمان کے آؤٹ کا انتہائی متنازع فیصلہ دیا جس پر سابق کرکٹرز بھی شدید تنقید کررہے ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب بھی آؤٹ کے حوالے سے اینگل واضح نہ ہورہا ہو تو ایسی صورت میں بیٹسمین کو ہمیشہ ڈاوٹ کا فائدہ دیا جاتا ہے۔
ری پلے میں بھی واضح طور پر گیند زمین پر لگ کر باونس ہوتی نظر آئی مگر اس کے باوجود تھرڈ امپائر نے پاکستان کیخلاف فیصلہ دیا جس سے معاملہ کچھ اور ہی معلوم دکھائی دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین نے بھی غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس سے غلط آؤٹ قرار دیا اور کہا کہ یہ کیچ واضح نہیں تھا۔
سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ بھی اس فیصلے پر حیران ہیں اور انکا کہنا ہے کہ اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں کی تھرڈ امپائر کون تھا اور کس نے یہ خطرناک فیصلہ دیا حالانکہ فخر زمان واضح طور پر ناٹ آؤٹ تھے۔
ایک اور صارف نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان آؤٹ نہیں تھے، انہیں آؤٹ قرار دینے کا فیصلہ غلط ہے۔
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی امپائر کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ فخر زمان شاید آؤت نہیں تھے مگر فیصلہ امپائر کو ہی کرنا ہوتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تھرڈ امپائر میچ میں
پڑھیں:
ڈی کوک نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا، پاکستان کے خلاف سیریز میں شامل
جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے اور انہیں پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔
اس سے قبل وہ نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلیں گے۔ ڈی کوک نے 2023 ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہا تھا اور ان کا آخری وائٹ بال میچ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل تھا جو بارباڈوس میں کھیلا گیا۔
اگرچہ انہوں نے باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا، تاہم وہ کسی بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنے تھے۔ اس دوران وہ دنیا بھر کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مصروف رہے، جس میں حالیہ ختم ہونے والی سی پی ایل بھی شامل ہے۔
جنوبی افریقا کے ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی ڈی کوک سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے دوبارہ قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ کوئنٹن کی واپسی ہمارے لیے بہت بڑا بونس ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ وہ ٹیم میں کس معیار کا اضافہ کرتے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ڈی کوک نے 155 ون ڈے میچوں میں 6770 رنز بنائے ہیں، اوسط 45.74 اور اسٹرائیک ریٹ 96.64 رہا۔ انہوں نے 92 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 2584 رنز اسکور کیے ہیں، 138.32 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ وہ تین ورلڈ کپ (2015، 2019 اور 2023) کھیل چکے ہیں جبکہ رواں سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی واحد ٹورنامنٹ تھا جس سے وہ ریٹائرمنٹ کے باعث باہر رہے تھے جس میں جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں ہار گیا تھا۔