عباس آفریدی کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز کے لیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گئی ہے جہاں وہ 7 سے 9 نومبر تک جاری رہنے والے ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔
تیز رفتار اور دلچسپ فارمیٹ والا ایونٹ ایک بار پھر کرکٹ شائقین کے لیے تفریح اور جوش و خروش کا باعث بننے جا رہا ہے جب کہ پاکستان ٹیم اس بار نوجوان قیادت اور تازہ توانائی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ٹیم کی قیادت ابھرتے ہوئے آل راؤنڈر عباس آفریدی کے سپرد کی گئی ہے، جو پاکستان سپر لیگ میں اپنی کارکردگی کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔ ان کے ہمراہ عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز ٹیم کا حصہ ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ رضا کچلو مینیجر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے۔
ٹورنامنٹ ہانگ کانگ کے ٹن وانگ روڈ ریکری ایشن گراؤنڈ میں منعقد ہوگا، جہاں کل بارہ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ ایونٹ کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں تین ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم گروپ سی میں شامل ہے اور اپنے میچز جمعہ، 7 نومبر کو کھیلے گی۔
ہانگ کانگ سکسز کو کرکٹ کی دنیا کا ایک منفرد فارمیٹ سمجھا جاتا ہے جس میں تیز رفتار کھیل، چھوٹے اوورز اور دلکش شاٹس شائقین کو محظوظ کرتے ہیں۔ پاکستان اس فارمیٹ میں ماضی میں بھی شاندار کارکردگی دکھا چکا ہے اور کئی یادگار فتوحات اپنے نام کر چکا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔ کوچنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور ٹیم کے اندر مثبت توانائی پائی جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہانگ کانگ
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن