Jasarat News:
2025-11-05@01:10:45 GMT

شاہین آفریدی ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے 32 ویں کپتان

اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

شاہین شاہ آفریدی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کر نے والے32 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس تیز بولرنے جنوبی افریقا کے خلاف فیصل آباد میں منگل (4نومبر) کو کھیلے گئے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی۔ وہ اپنا پہلا ٹاس جیتنے میں کامیاب رہے۔
شاہین شاہ آٖفریدی نے66 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلنے کے بعد پاکستان کی کپتانی کی ہے۔ وہ2024 میں پانچ ٹوینٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کرچکے ہیں جس میں سے ایک میچ میں انہیں کامیابی ملی تھی اور چار میں شکست ہوئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی پانچٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز میں وہ پاکستان کے کپتان تھے۔انہوں نے آکلینڈ میں12 جنوری2024 کو پہلی مرتبہ پاکستان کی قیادت کی تھی۔ اس میچ میں پاکستان کو46 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اسی سیریز کے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں جو21 جنوری2024 کو کھیلا گیا تھا، پاکستان کی42 رنزکی کامیابی شاہین شا ہ آفریدی کی قیادت میں پہلی اور اب تک کی واحد کامیابی تھی۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کھلاڑی انتخاب عالم تھے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے کرائسٹ چرچ میں11 فروری1973 کو جب اپنا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا تو انتخاب عالم اس میں پاکستان کے کپتان تھے۔ اس میچ میں پاکستان کو22 رن سے شکست ہوئی تھی۔ اس میچ کے بعد انتخاب عالم نے انگلینڈکے خلاف دو ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی اور دونوں میں جیت دلائی۔ناٹنگھم میں31 اگست1974 کو پاکستان نے انگلینڈ کو سات وکٹ سے شکست دی جبکہ تین دن بعد لیڈز میں اس نے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔ انتخاب عالم نے تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی جس میں سے دو میں اس کو جیت ملی اور ایک میں شکست ہوئی۔
ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت سب سے زیادہ میچوں میں عمران خان نے کی ہے۔انہوں نے1982 اور1992 کے درمیان جن139 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی قیادت کی اس میں سے75 میچوں میں انہوں نے جیت دلائی اور59 میچوں میں انہیں شکست ہوئی۔ایک میچ انکی قیادت میں ٹائی رہا جبکہ چار میچ نامکمل رہے۔انہوں نے آسڑیلیا اور نیوزی لینڈ میں1992 میں ہوئے عالمی کپ میں پاکستان کو چمپیئن بنوایاتھا۔ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں ان سے زیادہ میچ کوئی دوسرا پاکستانی کپتان نہیںجیتا۔
وسیم اکرم نے1993 اور2000 کے درمیان109 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میںپاکستان کی قیادت کی جس میں سے66 میچوں میں انہوں نے جیت دلائی اور41 میچوں میں انکی قیادت میں پاکستان کو شکست ہوئی۔ انکی قیادت میں دو میچ ٹائی بھی رہے تھے۔ انہوں نے1999 میں ہوئے عالمی کپ میں پاکستان کو فائنل میں ضرور پہنچایا تھا مگر فائنل میں آسڑیلیا کے ہاتھوں پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شلست ہوئی تھی۔

سید پرویز قیصر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کی قیادت کی کرکٹ میں پاکستان میں پاکستان کو کی قیادت میں انتخاب عالم نیوزی لینڈ شکست ہوئی ہوئی تھی انہوں نے میچ میں کے خلاف

پڑھیں:

آئی سی سی کا چار روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کا چار روزہ اجلاس آج سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے شیڈول سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

آئی سی سی کے ایگزیکٹیو اجلاس میں سمیر سید پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ بورڈ اجلاس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں کرکٹ ڈیویلپمنٹ، ایشیا کپ کے معاملات اور آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کی رپورٹ سمیت مستقبل میں شیڈول ایونٹس پر بات چیت متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا جاسکتا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے عندیہ دیا تھا کہ آئی سی سی اجلاس میں میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پہلا ون ڈے، پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • بابر اعظم ایک روزہ کرکٹ میں 2 بڑے ریکارڈز توڑنے کے قریب
  • اقبال اسٹیڈیم میں 17 سترہ سال بعد عالمی کرکٹ کی واپسی، پاکستان کا پہلے ون ڈے میں فیلڈنگ کا فیصلہ
  • آئی سی سی کا چار روزہ اجلاس آج سے شروع ہوگا
  • فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی 17 سال بعد واپسی، شاہین اور پروٹیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہو گا
  • کراچی میں میری ٹائم ایکسپو2025کا افتتاح:سول و عسکری قیادت، بین الاقوامی وفود کی شرکت
  • بابراعظم کی فارم واپس آنے سے ڈریسنگ روم کا اعتماد بحال ہورہا ہے، شاہین شاہ آفریدی
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان