صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی دوستی کو نئے باب دیے، چینی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر صدر آصف علی زرداری کے دورۂ چین کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے اور مشترکہ ایکشن پلان 2025-29 کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے تاکہ چین پاکستان برادری کو مزید قریب لایا جا سکے۔
اپنے آرٹیکل میں چینی سفیر نے کہا کہ صدر زرداری کے حالیہ دورۂ چین نے دونوں ممالک کی تاریخی دوستی کو نئے باب دیے، عملی تعاون کو مزید آگے بڑھایا اور عوامی تعلقات کو گہرا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا ایئر ہیڈکوارٹر کا دورہ، چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پر فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا
صدر آصف علی زرداری کو 12 سے 21 ستمبر تک 2025 گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچرل فورم کی افتتاحی تقریب میں مدعو کیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سچوان، شنگھائی اور سنکیانگ کا دورہ کیا۔ یہ ان کا رواں سال چین کا دوسرا دورہ تھا۔
چینی سفیر کے مطابق صدر زرداری کا دورہ ان کی چین کے عوام سے گہری محبت اور پاک چین تعلقات کو غیر معمولی اہمیت دینے کا مظہر ہے۔ انہوں نے صدر زرداری کے اس جملے کو بھی یاد دلایا کہ چین ان کے لیے ہوم اوے فرام ہوم ہے۔
جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا کہ صدر زرداری نے 3 صوبائی سطح کے خطوں اور 4 مختلف مقامات کا دورہ کیا، مقامی حکومتوں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور عام شہریوں سے بھی روابط قائم کیے۔ انہوں نے اس سفر کو تہذیب اور جدت کا سفر قرار دیا جو باہمی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کا دورہ چین: ڈیجیٹل طرز حکمرانی کے ماڈل میں گہری دلچسپی کا اظہار
چنگدو میں گولڈن پانڈا فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ یہ فورم آرٹ کے عالمی زبان کے ذریعے فاصلے مٹانے اور قوموں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
چینی سفیر نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں عوامی اور ثقافتی سطح پر تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، جس میں باٹیے گرل فلم کا دونوں ممالک میں ریلیز ہونا، گندھارا آرٹ نمائش کا بیجنگ میں انعقاد، پاکستانی آموں کی مقبولیت، چینی جامعات میں اردو پروگرامز، اسٹڈی ان چائنا رجحان، سی پیک کنسورشیم آف یونیورسٹیز کا قیام اور فرسٹ لیڈی آصفہ بھٹو زرداری کی پانڈا سے ملاقات جیسے اقدامات شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے ہائی اسپیڈ ٹرین کا سفر کر کے چین کی جدید ریلوے کا تجربہ کیا اور دونوں ملکوں کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔
چینی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، زراعت، صنعت، کان کنی، تعلیم، مالیات اور ثقافتی تعاون سمیت کئی شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی، صدر مملکت آصف زرداری کی شنگھائی میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں
ان کے مطابق صدر زرداری نے شنگھائی الیکٹرک گروپ کا بھی دورہ کیا جہاں توانائی منصوبوں پر اہم معاہدے ہوئے، جبکہ سنکیانگ کے دورے کے موقع پر انہوں نے علاقے کی ترقی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مزید پاکستانی شہریوں کو یہاں آنے کی ترغیب دیں گے۔
جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا کہ پاکستان اور چین ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، اور صدر زرداری کا یہ دورہ پاک چین دوستی کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آصف علی زرداری چین چینی سفیر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری چین چینی سفیر دونوں ممالک زرداری کے چینی سفیر نے کہا کہ انہوں نے کا دورہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی تعلقات کے استحکام کا خیر مقدم کرتے ہیں،زبیر طفیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سابق صدر زبیر طفیل نے وزیراعظم پاکستان کے مملکت سعودی عرب کے کامیاب دورے اور باہمی دفاعی معاہدے کا پُرجوش خیرمقدم کیا ہے۔زبیرطفیل نے کہا کہ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے، اس دورے کے دوران طے پانے والے معاہدے اور یادداشتیں نہ صرف باہمی اعتماد کو فروغ دیں گی بلکہ دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبہ جات کو وسعت دینے کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گی جبکہ معاہدے کی روشنی میںسعودی عرب پر حملہ پاکستان خود پر حملہ تصور کرے گا۔ تجارتی اور سرمایہ کاری کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے زبیر طفیل نے بتایا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں خالص براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 74.5 ملین امریکی ڈالر ہے، جبکہ پاکستان کی سعودی عرب سے درآمدات 4.5 ارب امریکی ڈالر اور برآمدات 710 ملین امریکی ڈالر تک ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کے درمیان فیڈریشنز کے ذریعے روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی مارکیٹوں میں سنل کنٹری نمائشیں منعقد کریں۔زبیر طفیل نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران ہونے والے نئے عزم کے ساتھ، آئندہ برسوں میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا استحکام نہ صرف دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت یکجا اور ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے سرگرم ہے جبکہ بزنس کمیونٹی اس مقصد کیلئے بھرپور ساتھ دے رہی ہے۔ زبیرطفیل نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یو بی جی اور ایف پی سی سی آئی نجی شعبے کے باہمی روابط کے فروغ اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کاروباری تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات کی مکمل حمایت اور معاونت کریں گے۔