وزیراعظم کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، پاکستان میں بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کا معاملہ اٹھا دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی پاکستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ اٹھا دیا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کو دنیا کو درپیش بڑے چیلنجز کے حل میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کی عالمی امن و استحکام کے لیے قائدانہ کاوشوں کو سراہا اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بلند کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران امدادی سرگرمیوں کی تعریف کرنے پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے کے لیے اضافی مالی وسائل کی فراہمی اور مربوط عالمی اقدامات ناگزیر ہیں۔
اہم قومی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے جموں و کشمیر تنازع، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزیوں اور پاکستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر مسئلے کا منصفانہ اور پُرامن حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے لیے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سیاسی عمل کے آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بطور رکن سلامتی کونسل خطے اور دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔
سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مضبوط مؤقف اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی امن اور ترقی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے لازمی کردار کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ پاکستان میں کے لیے
پڑھیں:
اقوام متحدہ میں وزیراعظم شہبازشریف کے وفد میں شامل خاتون رکن کی ماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات ، فواد چوہدری کا دعویٰ
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے وفد میں شامل ایک رکن کے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہوں نےماضی میں اسرائیلی سفارتکار سے ملاقات کی۔متعلقہ رکنِ وفد نے اس سے قبل بھی دعویٰ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ایئر فورس ون میں بطور وفد رکن سفر کر چکی ہیں۔
فواد چوہدری نے پاکستانی خاتون شمعہ جونیجو کی ایک پرانی ٹوئٹ بھی شیئر کی جس میں وہ اسرائیلی سفارتکار شارون بارلی اور اپنے دوست ایلاڈ ریٹسن کے ساتھ ملاقات کررہی ہیں۔یہ پوسٹ 2018 کی ہے جس میں شمعہ جونیجو نے لکھا تھا کہ وہ اپنے پی ایچ ڈی ریسرچ کے لیے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کو مدعو کرنے کی خواہش رکھتی ہیں۔
انگریزوں کے دور میں ایجنٹ کے طور پر پالے گئے جاگیرداروں سے جاگیریں واپس لی جائیں،انتخابی عمل میں ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیا جائے
Pakistani delegate accompanying Shahbaz Shatif meeting Israeli diplomat, earlier she claimed she accompanied Shahbaz Shrif in Air Force 1 as delegate… https://t.co/uEQOThUA4p pic.twitter.com/c0Es2wdMqu
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2025مزید :