شہباز شریف نے بھارتی میڈیا کے چودہ طبق روشن کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
سٹی42: نیویارک میں پاکستان کے وزیر اعظم کا بھارتی صحافی سے سامنا ہو گیا تو وزیراعظم شہباز نے ایک ہی وار میں گودی میڈیا کے 14 طبق روشن کر دیئے۔
اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں آج پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کی تو وہاں بھارتی صحافی بھی موجود تھے۔ ایک بھارتی صحافی نے ایک "مِس لِیڈنگ" سوال کیا تو پرائم منسٹر شہباز نے اس کا منہ توڑ جواب یہ کہہ کر دیا، " پاکستان بھارت کی سرحد پار دہشتگردی کو ناکام بنا رہا ہے!" وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا, " پاکستان ہر محاذ پر بھارتی دہشتگردی کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے.
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
وزیراعظم شہباز شریف کے سٹریٹ فارورڈ جواب نے اس بھارتی صحافی کی بولتی تو بند کر ہی دی، اس کے ساتھ دوسرے بھارتی صحافیوں کے بھی چودہ طبق روشن ہو گئے۔
Waseem Azmetذریعہ: City 42
پڑھیں:
آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی خصوصی شرکت
ویب ڈیسک: باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی خصوصی دعوت پر شریک ہیں۔
شہبازشریف الہام علیوف کی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے ہیں، تقریب میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے، پاک فوج کا خصوصی دستہ یوم فتح کی پریڈ میں شریک ہوا ہے۔
آذربائیجان کے یوم فتح پر خصوصی تقریب اور پریڈ کا انعقاد کیا گیا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان اور ترکیہ نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، ترکیہ اور پاکستان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا، اپنے بھائی شہبازشریف کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، میرے بھائی رجب طیب اردوان بھی تقریب میں موجود ہیں۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک کے دستے بھی یوم فتح کی تقریب میں شریک ہوئے ہیں، شہباز شریف نے آذربائیجان سے جس طرح یکجہتی کا اظہار کیا، اس پر شکر گزار ہوں، تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آج یوم فتح پر میں اپنی قوم کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔