ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت ٹیمیں اتوار کے روز تیسری بار مدمقابل ہوں گی لیکن ایشیا کپ کے ٹائٹل کی جنگ کے معرکے سے پہلے بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ نے دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ کوچ مورنے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے اور فیصلہ کن مقابلے سے قبل بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز ابھیشیک شرما کی کی فٹنس پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوور کرنے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے جبکہ ابھیشیک شرما 9ویں اوور میں اپنی دائیں ران پکڑے دکھائی دیے اور ہیمسٹرنگ کا شکار ہو کر واک آوٹ کر گئے اور سری لنکا کی اننگز کے آخری 10 اوورز میں میدان سے باہر رہے۔
گزشتہ روز میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی بولنگ کوچ مورنے مورکل نے دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کی انجری کاجائزہ لیا جائے گا اور دونوں کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھلانے یا نہ کھلانے کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشروط ہو گا۔
اس کے علاوہ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے مورنے مورکل کا کہنا تھا شاہین آفریدی ایک جارح مزاج بولر ہیں لیکن بھارت کے بیٹسمین، خصوصا اوپنر ابھیشیک شرما ان کے خلاف بھرپور انداز میں کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور ابھیشیک شرما دونوں ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہیں اور یہی چیز کھیل کو سنسنی خیز بناتی ہے، ہم سب شائقین اس مقابلے کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرانسداد دہشت گردی کی عدالت کاعمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم انسداد دہشت گردی کی عدالت کاعمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات یمن کے قریب ایل پی جی ٹینکر میں پھنسے پاکستانی محفوظ ہیں، جہاز روانہ ہوچکا، دفتر خارجہ بارہ ممالک کا بڑا اعلان: فلسطینی اتھارٹی کے لیے ہنگامی مالیاتی اتحاد قائم سی پیک فیز 2 کا باقاعدہ آغاز، پاک چین شراکت داری تاریخی مرحلے میں داخل وزیراعظم شہباز شریف جنیوا پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات،اہم امریکی دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کھلاڑیوں کی فٹنس کی فٹنس پر خدشات ابھیشیک شرما کا اظہار ایشیا کپ
پڑھیں:
40 سال کی عمر سے زائد کھلاڑیوں کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 40 سال سے زائد عمر کے 18 رکنی اسکواڈ کی قیادت جارح مزاج آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے۔
ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور نامزد کیا گیا ہے جبکہ جلال الدین ہیڈ کوچ اور اعظم خان ٹیم منیجر ہوں گے۔
آئی ایم سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اوور 40 اسکواڈ:
عبدالرزاق (کپتان)، فواد عالم (نائب کپتان)، شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت(وکٹ کیپر)، سہیل خان، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عرفان مشتاق، عدنان بیگ ، محمد علی، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود، عمران علی
???????????????????? ???????????????????????? ???????????????????? ???????????????????????????????? ????????????????-???????????? ???????????????? ???????????????????????????????????? ???????????????????????? ????????????????????????
Here is the complete squad list ⬇️ pic.twitter.com/pfonSzqGbK