ڈکیت گینگ کی فلمی انداز میں جیولری اسٹور میں واردات
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
امریکا میں ڈکیت گینگ نے فلمی انداز میں جیولری اسٹور میں واردا تکی جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 22 ستمبر کے روز پیش آنے والی واردات کی ویڈیو منظرعام پر آئی جس کے بعد علاقے کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی۔
ڈکیتی کی واردات میں ایک ملین ڈالرز مالیت کے زیورات چوری کیے گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد بندوقیں اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئے اور چند لمحوں میں زیورات لوٹ کر گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق 25 افراد مشتمل ڈکیت گینگ نے جیولری اسٹور میں واردات کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 ملزمان کے پاس بندوقیں موجود تھیں جبکہ دیگر نے شیشے اور الماریاں توڑنے کے آلات استعمال کیے۔ اب تک 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹور میں
پڑھیں:
لاہور، ایس پی سِول لائنز کی ہدایت پر ون ویلرز کے خلاف کارروائی، 2 ملزمان گرفتار
لاہور:ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی کی ہدایت پر پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
ایس ایچ او گڑھی شاہو، سہیل احمد کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 منچلے ون ویلرز کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان علی حسن اور زین ون ویلنگ کی ویڈیوز بناتے اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے تھے۔
یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، جس کے بعد ایس پی چوہدری اثر علی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ دونوں ملزمان کو علامہ اقبال روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ایس پی چوہدری اثر علی نے کہا کہ شارع عام پر ون ویلنگ کرنے والے ان افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا جو معصوم شہریوں کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ون ویلنگ جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
ایس پی سِول لائنز نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اس خطرناک کھیل سے دور رکھیں تاکہ نہ صرف ان کی بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے سے بچایا جا سکے۔
گڑھی شاہو پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے، اور اس قسم کی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔