کیلیفورنیا میں 25 ڈکیتوں کی فلمی انداز میں واردات، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلیفورنیا میں دن دیہاڑے جیولری اسٹور پر فلمی انداز کی ڈکیتی کی گئی جس میں ایک ملین ڈالر مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق واردات میں 25 ملزمان نے حصہ لیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح افراد بندوقیں اور توڑ پھوڑ کے آلات کے ساتھ اسٹور میں داخل ہوئے اور چند لمحوں میں زیورات لوٹ کر گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 3 ملزمان کے پاس بندوقیں موجود تھیں جبکہ دیگر نے شیشے اور الماریاں توڑنے کے آلات استعمال کیے۔ اب تک 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
https://x.
یہ واقعہ 22 ستمبر کو پیش آیا اور اس کے بعد سے پولیس نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مشہور انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا رشتہ ازدواج میں منسلک، نکاح طارق جمیل نے پڑھایا، ویڈیو وائرل
کلینیکل سائیکولوجسٹ، سابق نیوز اینکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیہا علی خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ماضی میں اپنے کچھ بیانات اور ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث رہنے والی ڈاکٹر نبیہا نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے نکاح کر لیا جس تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ڈاکٹر نبیہا علی کے نکاح کی تقریب مولانا طارق جمیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جہاں مولانا طارق جمیل نے خود ان کا نکاح پڑھایا۔
تقریب میں محدود مہمان شریک ہوئے جن میں فرح اقرار اور دیگر مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔
ڈاکٹر نبیہا نے آف وائٹ رنگ کا سادہ مگر پروقارعروسی لباس زیب تن کیاجبکہ ان کے ہمسفر حارث نے بھی اسی رنگ کی شیروانی پہن کر ہم آہنگی برقرار رکھی۔
View this post on InstagramA post shared by Usman Ali (@usman_ali9699)
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر نبیہا نے قیمتی زیورات پہنے جن کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے جبکہ ان کا لباس بھی معروف ڈیزائنر حنا سلمان کا تیار کردہ تھا جس کی قیمت بھی تقریباً ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر نبیہا کے مطابق انہیں پہلے معلوم نہیں تھا کہ مولانا طارق جمیل نکاح پڑھائیں گے، یہ فیصلہ خود مولانا کی جانب سے دو روز قبل کیا گیا جس پر وہ بےحد خوش ہوئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔