پنجاب سے لائی گئی دو لڑکیوں کی کراچی میں فروخت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پنجاب سے نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لائی جانے والی دو لڑکیوں کو مبینہ طور پر فروخت کیے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ تھانے کے ہیڈ محرر ظہیر کا کہنا ہے کہ پولیس نے لڑکیوں کے والدین اور پنجاب پولیس سے رابطہ کر لیا ہے، پولیس نے دونوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر شیلٹر ہوم منتقل کر دیا ہے
ایئرپورٹ تھانے کے ہیڈ محرر ظہیر نے بتایا کہ والدین اور پنجاب پولیس کے کراچی پہنچنے کے بعد قانونی تقاضے مکمل کر کے انہیں اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا، دونوں لڑکیاں بھاگتے ہوئے ایس ایس یو اہلکاروں کے پاس پہنچی تھیں اور انہوں نے بتایا کہ ایک شخص انہیں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے
ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق ایس ایس یو اور مددگار 15 کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 26 ستمبر کو ایئرپورٹ کے قریب 19 سالہ طیبہ اور 17 سالہ حمیرا کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق طیبہ کا تعلق فیصل آباد اور حمیرا کا تعلق اوکاڑہ سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ عائشہ نامی خاتون انہیں نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی لائی اور رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کر دیا۔ متاثرہ لڑکیوں کے مطابق رفیع الدین پیسے لے کر ان سے زبردستی بدکاری کرواتا تھا۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کراچی، رضویہ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی:شہر قائد میں رضویہ کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
رضویہ تھانے کے ہیڈ محرر ندیم سجاد کے مطابق مقابلہ گولیمار جہانگیر آباد ندی کنارے کے قریب پیش آیا جہاں پولیس اور مشتبہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد کیا گیا ہے جبکہ اس کا دوسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کی چھان بین کی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔