تھائی لینڈ میں عبوری حکومت قائم
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
بنکاک: تھائی لینڈ میں عبوری حکومت کی تشکیل دے دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیر اعظم انوتین چرن ویراکول نے عبوری حکومت کی باقاعدہ تشکیل دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق انوتین کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے لیے 4 ماہ میں پارلیمان کو تحلیل کر دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بظاہر مختصر دورانیے کی عبوری حکومت میں معیشت اور دیگر شعبوں میںملک و قوم کے لیے بہتر نتائج دینا چاہتے ہیں۔ انوتین نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ بادشاہ کے سامنے حلف اٹھایا۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ گزشتہ اگست میں ملک کی آئینی عدالت نے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کی بیٹی پائےتونگ تارن شیناواترا کو ہمسایہ ملک کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع پر برطرف کر دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: عبوری حکومت
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔