تھائی لینڈ میں 4ماہ کے لیے عبوری حکومت قائم
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرن ویراکول نے انتظامیہ کی باقاعدہ تشکیل دے دی۔ انوتین کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے لیے 4ماہ کے اندر پارلیمان کو تحلیل کر دیں گے۔ وہ بظاہر مختصر دورانیے کی عبوری حکومت میں معیشت اور دیگر شعبوں میں نتائج دینا چاہتے ہیں۔ انوتین نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ساتھ بادشاہ کے سامنے حلف اٹھایا۔ یاد رہے کہ اگست میں ملک کی آئینی عدالت نے سابق وزیراعظم تھاکسن شیناواترا کی بیٹی پائیتونگ تارن شیناواترا کو ہمسایہ ملک کمبوڈیا کے ساتھ سرحدی تنازع پر برطرف کر دیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔