اسکاٹ لینڈ میں شاہ چارلس کے نئے پورٹریٹ کی نقاب کشائی، ہمشیرہ شہزادی این جذباتی ہو گئیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
بکنگھم پیلس نے ایک یادگار لمحے کو عوام سے شیئر کیا ہے جس میں شہزادی این اپنے بڑے بھائی بادشاہ چارلس سوئم کا نیا پورٹریٹ دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کی معمر ترین رکن شہزادی کیتھرین انتقال کرگئیں
اس تاریخی موقع پر شہزادی این نے اسکاٹش پارلیمنٹ میں اپنے بھائی بادشاہ چارلس سوم کی نئے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی جو کہ ایڈنبرا کی پارلیمنٹ بلڈنگ میں آویزاں کی گئی ہے۔
یہ دل کو چھو لینے والی تصویر سنہ 2024 میں فوٹوگرافر میلی پیلکنگٹن نے بالمورل کیسل کے سنکن گارڈن میں کھینچی تھی۔ تصویر میں 76 سالہ بادشاہ چارلس کو اسکاٹش روایتی کِلٹ پہنے اور ہاتھ میں چھڑی تھامے، نہایت وقار سے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہی وہ مقام ہے جس سے بادشاہ چارلس کو ذاتی طور پر گہرا لگاؤ ہے اور شاید یہی وجہ تھی کہ شہزادی این اس منظر کو دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔
شاہی محل کا پیغامبکنگھم پیلس کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پیغام میں لکھا گیا کہ شاہی عالیہ شہزادی این نے اسکاٹش پارلیمنٹ میں بادشاہ کی نئی پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی ہے۔
مزید پڑھیے: جیفری ایپسٹین اسکینڈل سے شاہ چارلس کی سابق بھابی، بھتیجیوں کا کیا تعلق تھا؟
یہ تصویر ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر کے ساتھ رکھی جائے گی جس کی نقاب کشائی بھی شہزادی این نے سنہ 2011 میں کی تھی۔
اس تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ یہ پورٹریٹ اسکاٹش پارلیمنٹ کی 25ویں سالگرہ کی تقریبات کے موقعے پر منظر عام پر آیا جب بادشاہ نے خود بھی ان تقریبات میں شرکت کی۔
شاہی خاندان کی قربت کی جھلکشہزادی این کو اس اعزاز کے لیے چُنا جانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ نہ صرف ایک شاہی فرد ہیں بلکہ بادشاہ چارلس کے دل سے بھی قریب ہیں جو ہر مشکل اور خوشی کے لمحے میں ان کے ساتھ رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بادشاہ چارلس ان دنوں بالمورل کیسل میں قیام پذیر ہیں جبکہ ان کے بیٹے شہزادہ ولیم بھی حالیہ دنوں میں اپنے والد سے ملاقات کے لیے اسکاٹ لینڈ پہنچے۔
مزید پڑھیں: حقیقی زندگی میں طلسماتی کہانی جیسا سماں باندھتی مشہور شاہی شادیاں
یہ تقریب نہ صرف شاہی روایت کا تسلسل تھی بلکہ ایک بہن کی اپنے بھائی سے جذباتی وابستگی کی خوبصورت تصویر بھی تھی۔
پرنس چارلس (اب شاہ چارلس سوم) کے 4 بہن بھائی ہیں اور یہ سب سے بڑے ہیں۔ یہ برطانوی بادشاہ جارج ششم کی صاحبزادی ملکہ الزبتھ اور ان کے شوہر شہزادہ فلپ کی اولادیں ہیں۔
شاہ چارلس اور ان کے بہن بھائیشہزادی این شاہ چارلس اور ان کے دونوں بھائیوں کی اکلوتی بہن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹائم کیپسول: لیڈی ڈیانا کا اگلی نسلوں کے لیے دفن کردہ خزانہ وقت سے پہلے سامنے آگیا
شاہ چارلس 76 برس، شہزادی این 75 برس، پرنس اینڈریو 65 برس اور سب سے چھوٹے پرنس ایڈورڈ 61 برس کے ہیں۔ برطانوی شاہی خاندان کے ان اہم ترین افراد نے مختلف سرکاری اور عوامی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ ان کے والدین یعنی ملکہ الزبتھ اور شہزادہ فلپ انتقال کرچکے ہیں۔ ملکہ الزبتھ کا سنہ 2022 میں 96 برس کی عمر میں انتقال ہوا تھا جبکہ ان کے شوہر ان سے ایک سال پہلے اپنی 100 ویں سالگرہ سے صرف 2 ماہ پہلے انتقال کرگئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانوی شاہی خاندان برطانیہ شاہ چارلس شاہ چارلس کا پورٹریٹ شہزادی این.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برطانوی شاہی خاندان برطانیہ شاہ چارلس شہزادی این کی نقاب کشائی شاہ چارلس اور بادشاہ چارلس شاہی خاندان ملکہ الزبتھ کے لیے
پڑھیں:
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کردیا
تھائی لینڈ نے بارودی سرنگ دھماکے سے اپنے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد کمبوڈیا سے امن معاہدہ معطل کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ امریکی حمایت میں ہونے والا امن معاہدہ سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے 2 فوجیوں کے زخمی ہونے پر منسوخ کردیا ہے۔
تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتین چرنیوراکل نے کہا ہے کہ امن جب تک معطل رہے گا جب تھائی لینڈ کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے۔
کمبوڈیا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ابھی تک معاہدے کی تعمیل چاہتے ہیں۔
بتاتے چلیں گزشتہ ماہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان میں سرحدی جھڑپوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں امن معاہدہ طے پایا تھا۔