Jasarat News:
2025-11-09@02:51:00 GMT

شاہ فیصل کالونی اور محمود آباد میں شہری عدم تحفظ کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شاہ فیصل کالونی نمبر 2 میں واقع ایک کلینک میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی۔ تین مسلح ملزمان کلینک میں داخل ہوئے اور اسٹاف سے رقم جبکہ مریضوں سے موبائل فون چھین لیے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے کلینک میں موجود ایک خاتون سے انگوٹھی بھی چھینی اور کیش کاؤنٹر پر کھڑے اسٹاف پر تشدد کیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماسک اور ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ادھر محمود آباد نمبر6 میں بھی ڈکیتی کی ایک واردات پیش آئی، جس دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے ڈکیتیوں کے بڑھتے واقعات پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، اور عوام سخت عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راولپنڈی میں جعلی پیر کا شہری پر بدترین تشدد

راولپنڈی میں جعلی پیر نے شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے میں جعلی پیرنے شہری پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے جعلی پیر کامران خان المعروف پیر لٹکن شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، فوٹیج میں ملزم ایک ضعیف العقیدہ شخص کو تشدد کرتا، معافیاں منگواتا اور زمین پر لٹا کر مارتا دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جعلی پیر لٹکن شاہ پر مقدمہ پولیس اہلکار شہزاد احمد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پیر لٹکن شاہ ایک شخص پر تشدد کر رہا تھا، ملزم متاثرہ شخص سے معافیاں منگوانے کے ساتھ دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق پیر لٹکن شاہ لوگوں پر کالا جادو اور روحانی علاج کرتا ہے،جو خلاف قانون ہے،جادو ٹونا عامل سحر قابل سزا جرم ہے،پیر لٹکن شاہ کی ویڈو آج دوپہر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ملزم ایک شخص پر ڈنڈے سے تشدد کرکے معافیاں منگوا رہا تھا۔ پولیس کا کہنا تھاکہ ایف آئی آر کے اندراز کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان گرفتار
  • کراچی: ڈمپر مافیا اور ریاستی غفلت کا شکار شہر
  • راولپنڈی میں جعلی پیر کا شہری پر بدترین تشدد
  • اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان
  • پولیس نے عمرہ کی آڑ میں اٹلی جانے والے 5 ملزمان حراست میں لے لیے
  •  9 مئی کیس: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا گرفتار، جیل منتقل
  • کراچی، شارع فیصل کارساز کے قریب کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق
  • کراچی: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
  • فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا گرفتار
  • پولیس ’’15‘‘ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ