انڈیا: لداخ میں خودمختاری کے مطالبے پر احتجاج، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 5 افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز

لداخ (سب نیوز )انڈیا کے ہمالیائی علاقے لداخ میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں پانچ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق مظاہرین علاقے کو زیادہ سے زیادہ خودمختاری دینے کا مطالبہ کرکے احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق لداخ کے مرکزی شہر لیہہ میں مظاہرین نے پولیس کی ایک گاڑی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر کو آگ لگا دی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور لاٹھی چارج کیا۔

ایک پولیس افسر نے اے ایف پی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ احتجاج کے بعد پانچ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد درجنوں میں ہے۔پولیس کے ایک اور افسر ریگزن سانگڈپ نے بھی تصدیق کی کہ مظاہروں میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پرتشدد مظاہروں کے بعد حکام نے جلسوں اور جلوسوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی ہے۔

تقریبا تین لاکھ نفوس پر مشتمل پہاڑی و صحرائی علاقہ لداخ انڈیا کا یونین ٹیریٹری ہے، جو براہِ راست نئی دہلی کے زیرِ انتظام ہے۔یہاں کی آبادی میں تقریبا 50 فیصد مسلمان اور 40 فیصد بدھ مت کے پیروکار ہیں۔ یہ علاقہ چین اور پاکستان کی سرحدوں سے متصل ہے۔مظاہرے سرکردہ سماجی کارکن سونم وانگچک سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیے گئے، جو گزشتہ دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ وانگچک کا مطالبہ ہے کہ لداخ کو یا تو مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے یا اسے آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت خصوصی آئینی تحفظ دیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمصطفی کمال نے آئندہ پانچ سال میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کر دیا مصطفی کمال نے آئندہ پانچ سال میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کر دیا ایٹم بم بنانے کی کبھی کوشش کی اور نہ کریں گے، ایرانی صدر نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما فلک جاویدکو گرفتار کرلیا انڈونیشیا کا بڑا فیصلہ؛ غزہ میں امن فوج کیلیے 20 ہزار سے زائد اہلکار بھیجنے کا اعلان چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن مقرر سپریم کورٹ کے ہر ریٹائر جج کو 3 پولیس اہلکار 24 گھنٹے سکیورٹی کیلئے دیے جائیں گے:وزات داخلہ کے احکامات جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پولیس کے

پڑھیں:

سلمان خان صحت کے مسائل کا شکار، لداخ شوٹنگ میں زخمی ہوگئے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان لداخ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران صحت کے مسائل کا شکار ہوگئے اور فوری آرام کے لیے ممبئی لوٹ آئے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی نئی فلم ’’بیٹل آف گالوان‘‘ کے پہلے شیڈول میں حصہ لینے کے لیے لداخ میں موجود تھے، جہاں تقریباً 45 دن تک فلم کے مناظر حقیقی مقامات پر عکس بند کیے گئے۔ یہ شیڈول نہایت کٹھن حالات میں مکمل کیا گیا۔

انتہائی سرد موسم، برفیلے پہاڑوں اور کم آکسیجن کی فضا میں سلمان خان نے شوٹنگ جاری رکھی۔ تاہم سخت ماحول اور دباؤ کے باعث وہ کمزوری اور شدید تھکن کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وہ معمولی طور پر زخمی بھی ہوئے، جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ اگلے مرحلے سے قبل کچھ دن کا آرام ضروری ہے۔

59 سالہ اداکار اب ممبئی میں مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شوٹنگ شروع کریں گے۔ اگلے ہفتے سے فلم کے دوسرے شیڈول پر کام شروع ہونے جا رہا ہے جس میں بھاری ایکشن مناظر کے ساتھ ساتھ کئی جذباتی مناظر بھی شامل ہوں گے۔ پروڈکشن ٹیم کے مطابق یہی حصہ فلم کی کہانی کا سب سے اہم موڑ ثابت ہوگا۔

فلم کے ہدایتکار اپوروا لکھیا ہیں اور کہانی 2020 کے گالوان ویلی تصادم پر مبنی ہے، جہاں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان سخت جھڑپ ہوئی تھی۔ اس حساس موضوع پر بننے والی فلم کو پہلے دن سے ہی توجہ کا مرکز سمجھا جا رہا ہے۔

ریلیز کی تاریخ کے بارے میں باضابطہ اعلان تاحال سامنے نہیں آیا، تاہم فلمی حلقوں میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پروڈکشن ٹیم جلد ہی اس حوالے سے مداحوں کو خوشخبری سنائے گی۔ سلمان خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چند دن آرام کے بعد بھرپور توانائی کے ساتھ دوبارہ سیٹ پر واپسی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لداخ میں پُرتشدد مظاہرے 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • لداخ میں بی جے پی کا دفتر اور بھارتی فوجی گاڑی نذرِ آتش؛ 4 مظاہرین ہلاک، 70 زخمی
  • مقبوضہ کشمیر: لداخ میں پُرتشدد مظاہرے، 4 افراد ہلاک، بی جے پی کا دفتر نذرِ آتش
  • مقبوضہ کشمیر کے لداخ میں پُرتشدد احتجاج مظاہرے، تین شہری جانبحق
  • مقبوضہ کشمیر کے لداخ خطے میں پُرتشدد احتجاج، بی جے پی کا دفتر راکھ، 4 ہلاکتیں
  • وادی تیراہ میں ایک کمپاؤنڈ میں دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 24 افراد ہلاک
  • جنوبی امریکی ملک میں قیدیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں،14افراد ہلاک
  • سلمان خان صحت کے مسائل کا شکار، لداخ شوٹنگ میں زخمی ہوگئے
  • فلپائن میں ہزاروں افراد کا کرپشن کیخلاف احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 72 مظاہرین گرفتار