لسبیلہ یونیورسٹی میں طلبا اور پولیس کے درمیان تصادم، متعدد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
اوتھل میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز میں طلبا اور پولیس کے درمیان شدید کشیدگی کے دوران 2 طلبا زخمی ہوگئے جبکہ متعدد طلبا کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فارغ کیے گئے 4 طلبا کی بحالی کے حق میں احتجاج کیا جارہا تھا۔
پولیس نے طلبا سے مذاکرات کے لیے یونیورسٹی پہنچ کر حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن طلبا کی جانب سے پتھراؤ شروع کردیا گیا جس کے جواب میں پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق اس فائرنگ کے دوران 2 طلبا زخمی ہوئے جبکہ متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زخمی طلبا کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیے: بلوچستان حکومت کا بڑا فیصلہ: بی ایریا کو اے ایریا میں بدلنے کے نوٹیفکیشنز واپس
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 طلبا کو اس لیے رسٹریکٹ کیا گیا کیونکہ وہ ایک پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں انتظامیہ کی ہدایات کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
انتظامیہ نے وضاحت کی کہ یہ پروگرام یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے خلاف تھا اس لیے اس کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تاہم طلبا نے انتظامیہ کی بات نہیں مانی جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
مزید پڑھیں: سوشل میڈیا جن قابو سے باہر ہو رہا ہے، بے لگام مواد برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان
یونیورسٹی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ اب صورتحال کنٹرول میں ہے اور امن قائم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اوتھل بلوچستان طلبا پولیس تصادم لسبیلہ یونیورسٹی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اوتھل بلوچستان طلبا پولیس تصادم لسبیلہ یونیورسٹی طلبا کو کے لیے
پڑھیں:
کندھکوٹ،2 ٹرالروں میں تصادم ،ایک ڈرائیور جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)کندھکوٹ انڈس ہائی وے پر کار کو بچاتے ہوئے دو ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے اس دوران دونوں ٹرالروں میں آگ لگ گئی ایک ڈرائیور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا، ٹرالروں میں موجود سامان جل گیا۔ تفصیلات کے مطابق کندھکوٹ انڈس ہائی وے کوہ نور فلور مل کے قریب کار کو بچاتے ہوئے دو ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں ٹرالروں میں آگ لگ گئی ٹرالروں میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا اطلاع پر ریسکیو 1122 اور حدود تھانہ کی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی جہاں آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش اور زخمی کلینر کو باہر نکالا گیا جنہیں کندھکوٹ کے سول اسپتال لایا گیا حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر کے کلینر گل خان نے بتایا کہ ہم کراچی سے گجرانوالہ جا رہے تھے جاںبحق ہونے والے کا نام ولی خان ہے جو پشاور کا رہائشی ہے۔ ریسکیو آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ زخمی سلمان کو تشویشناک حالت میں رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا۔ متوفی کی نعش ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ آخری اطلاع آنے تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔