زبیرراشد: کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے سرکاری کالجز کے طلبا کو انعام میں وزیر اعظم پروگرام کے تحت الیکٹرک بائیکس دی جائیں گی۔

 چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی فقیر محمد لاکھو کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے) نے پوزیشن ہولڈرز کو مکمل فری سکالر شپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 اس حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں کراچی کے سرکاری کالجز کے پوزیشن ہولڈر طلبا اور ان کے والدین سمیت اہم شخصیات شریک ہوں گی، طلبا کو انعام میں الیکٹرک بائیکس دینے کیلئے الیکٹرک موٹرسائیکلیں پہنچا دی گئی ہیں۔

شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا

 چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ فقیر محمد لاکھو کے مطابق کراچی کے پوزیشن ہولڈر طلبا کو یہ الیکٹرک موٹر سائیکلیں وزیر اعظم پروگرام کے تحت دی جائیں گی اور 2030 تک ہر سال یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 

 واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے ہونہار طلبا کو مفت الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان کیا تھا۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں الیکٹرک وہیکلز کی حوصلہ افزائی، الیکٹرک بائیکس، رکشہ و لوڈر کے حصول میں حکومتی معاونت پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا تھا۔

پنجاب کے سکولوں میں 1500 نئے آپریشنل ہیڈز کے لیے خوشخبری

 وزیراعظم نے الیکٹرک وہیکل کی عام آدمی تک رسائی کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کا جامع لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت وفاق سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے ٹاپرز کو الیکٹرک بائیک فراہم کرے گی۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک وہیکلز اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز کو مفت الیکٹرک بائیکس ملیں گی، ہونہار طلبا کو 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس اور 3 ہزار رکشے و لوڈر بھی دیے جائیں گے، جب کہ فیڈرل بورڈ کے ٹاپرز بےروزگاروں کو الیکٹرک رکشے اور لوڈر ملیں گے۔

خلیج تعاون کونسل کا بڑا فیصلہ: اب ایک ویزے پر 6 خلیجی ممالک کا سفر کریں

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: الیکٹرک بائیکس کے پوزیشن طلبا کو

پڑھیں:

انٹر بورڈ کراچی کی بی او جی تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

کراچی:

صوبے کے تعلیمی بورڈز کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلیٰ سندھ نے کئی دہائیوں بعد ایجوکیشن بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کو تبدیل کرنے کا آغاز کردیا اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے بورڈ آف گورنرز کو تبدیل کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔

محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے سیکریٹری عباس بلوچ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب سوائے ایک کے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو انٹر بورڈ کراچی کی بی او جی سے فارغ کردیا گیا صرف آئندہ 2 برس کے لیے میرپور خاص بورڈ کے چیئرمین کرنل (ر) علمدار رضا انٹر بورڈ کی بی او جی کے رکن ہوں گے، اس سے قبل ہر بورڈ کا چیئرمین دوسرے تمام تعلیمی بورڈز کا رکن ہوتا تھا۔

علاوہ ازیں نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے دیگر نامزدگیاں بھی دو سال کے لیے کی گئی ہیں اور پرنسپل یا ہیڈ آف کالج  کی نشست پر پروفیسر صائمہ فہیم رکن ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ پرنسپل کا تعلق ہائر سیکنڈری اسکول سے ہے جبکہ اس سے قبل کالج پرنسپلز اس کا رکن ہوتا تھا تاہم کراچی کے 150 سے زائد سرکاری کالجوں کے پرنسپلز میں سے کسی کو بھی اس نشست پر رکنیت نہیں دی گئی ہے۔

ادھر ٹیکنیکل ایکسپرٹ کے طور پر این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آئی ٹی اسد العارفین کی نامزدگی کی گئی ہے، سول سوسائٹی کے نمائندے کے طور پر شکیل احمد سابق کمشنر فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)، وزیر کی جانب سے اپنی 2 نامزدگیوں کے طور پر رکن صوبائی اسمبلی خیر النسا اور مظہر علی صدیقی سابق ڈی جی(پی اینڈ ڈی) ایجوکیشن کو مقرر کیا گیا ہے۔

نئی بی او جی میں جامعہ کراچی سے کسی بھی پروفیسر کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ اس سے قبل جامعہ کراچی سے بھی ایک پروفیسر بی او جی کا رکن ہوتا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب انٹرمیڈیٹ نتائج 2025 : پرائیویٹ کالجز نے سرکاری اداروں کو پیچھے چھوڑ دیا
  • کراچی، ضلع وسطی میں ڈی ایچ او کی جانب سے ویکسینیٹرز میں موٹرسائیکلیں تقسیم
  • پاکستان ریلوے کا دس ہزار پودے لگانے کا فیصلہ
  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک چلے گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ
  • تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے قابلِ عمل منصوبوں پر کام کیا جائے، وزیر اعظم کی ہدایت
  • شرجیل میمن نے جام صادق پل کی تکمیل کی حتمی تاریخ بتا دی
  • انٹر بورڈ کراچی کی بی او جی تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
  • جینریشنز اسکول کے زیرِ اہتمام کل کراچی تقریری مقابلے، ماما و بی وی ایس پارسی اسکول کی پہلی پوزیشن