کراچی:

شہر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) اور سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں جمشید کوارٹر کے علاقے سے آن لائن منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے تقریباً ایک کلو ویڈ (منشیات) برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شہر کے پوش علاقوں میں منشیات کی ترسیل میں ملوث تھا۔

ملزم واٹس ایپ کے ذریعے آرڈر لیتا اور ایڈوانس پیمنٹ وصول کرتا تھا جس کے بعد خریداروں کو منشیات کوریئر سروس کے ذریعے یا ذاتی طور پر سپلائی کی جاتی تھی۔

امجد شیخ کا کہنا ہے کہ ملزم نہ صرف نوجوان لڑکوں بلکہ لڑکیوں کو بھی منشیات فراہم کرتا تھا۔

اس غیر قانونی نیٹ ورک کا دائرہ شہر کے مختلف علاقوں تک پھیلا ہوا تھا جہاں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے خفیہ انداز میں یہ دھندہ چلایا جا رہا تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف ایس آئی یو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران اس کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

لاہور:

ریلویز پولیس اسپیشل برانچ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر کارروائی میں بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اسپیشل برانچ لاہور نے مخبر خاص کی اطلاع پر تھانہ ڈسٹرکٹ پولیس پائی خیل ضلع میانوالی کو مطلوب ملزم محمد اشرف کو گرفتار کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا۔

ملزم نے 12 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تھی اور ناکامی پر بچے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا تھا اور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ملزم کے خلاف تھانہ پائی خیل ضلع میانوالی میں بجرم 324-PPC مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار 
  • پڈعیدن ،نواحی علاقوں میں پولیس کا کامیاب کریک ڈائون
  • گوجرخان پولیس کی کارروائی، آن لائن جوا کھیلنے والا شخص گرفتار
  • ایف آئی اے کراچی کی بڑی کارروائی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے، رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جعلی ڈالرز فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے، رینجرز کی مشترکہ کارروائی، جعلی ڈالرز فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
  • لاہور: بچوں سے بدفعلی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے کی تفتان میں کارروائی، غیر قانونی کرنسی ڈیلر گرفتار، کروڑوں کی کرنسی برآمد
  • جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث ملزم گرفتار