کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم واپس دینے پر تیار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد 4 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دائر کر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی داروں میں قیصر کی اہلیہ اور 2 دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نیب کے ساتھ پلی بارگین کے لیے تیار ہیں۔ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے ذمے واجب الادا رقم نیب کو دینے کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب ملزمان کے ذمے واجب رقم اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کرے گا۔ چانچ پڑتال کے بعد چیئرمین نیب منظوری دیں گے تو پھر پلی بارگین کی جائے گی۔ نیب کا کہنا ہے کہ ملزم قیصر اپرکوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔ کوہستان اسکینڈل میں ترقیاتی اسکیموں کے نام پر 40 ارب روپے نکالے گئے ہیں۔ ترقیاتی اسکیمیں گراؤنڈ پر موجود نہیں جب کہ پیسے نکالے گئے ہیں۔ ملزم نے اپنے نام، اپنی اہلیہ اور دیگر رشتے داروں کے نام منقولہ اور غیر منقولہ اربوں کے اثاثے بنائے ہیں۔ ملزم اپنے بے نامی داروں کے ساتھ پلی بارگین کے لیے تیار ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کوہستان مالیاتی اسکینڈل پلی بارگین کی
پڑھیں:
عالمی مالیاتی ڈھانچہ ترقی پذیر ممالک کیساتھ عدم مساوات کو بڑھا رہا ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی )نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی مالیاتی ڈھانچہ ترقی پذیر ممالک کیساتھ عدم مساوات کو بڑھا رہا ہے‘ قرضوں کے بوجھ اور ماحولیاتی بحران نے ان ممالک کیلئے سنگین مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔بدھ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ میں منعقدہ "پائیدار‘ شمولیتی اور لچکدار عالمی معیشت کے لیے پہلے دو سالہ سربراہی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم/وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے لیے بڑھتے ہوئے مالیاتی خلا‘ غیر پائیدار قرضوں اور تیزی سے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز کو اجاگر کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ قرضوں کے بحران کے حل کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کیے جائیں‘ ترقی و ماحولیاتی مالیات میں اضافہ کیا جائے اور ایک شمولیتی و منصفانہ عالمی اقتصادی نظام تشکیل دیا جائے تاکہ ترقی پذیر ممالک کو درپیش چیلنجز کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر جی77 اور چین کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ اسحاق ڈار نے اجلاس سے اپنے خطاب میں ترقی پذیر ممالک کے اہم مسائل پر گروپ کے اتحاد و یکجہتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان گلوبل ساؤتھ کے مشترکہ مفادات کے فروغ اور تحفظ کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم‘ اس کے باہر ترقی پذیر دنیا کے حق میں آواز بلند کرنے اور ان کے اجتماعی مفادات کے دفاع کیلئے ہمیشہ شراکت دار کے طور پر موجود رہے گا۔ سلووینیا کی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ تنجا فاجون سے ملاقات کی۔دونوں اطراف نے دو طرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا اور سرمایہ کاری، تجارت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔