کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم واپس دینے پر تیار
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کوہستان مالیاتی اسکینڈل کے 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم واپس دینے پر تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز
پشاور(آئی پی ایس) کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد 4 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دائر کر دیں۔
نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی داروں میں قیصر کی اہلیہ اور 2 دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نیب کے ساتھ پلی بارگین کے لیے تیار ہیں۔ ملزمان کا مؤقف ہے کہ وہ اپنے ذمے واجب الادا رقم نیب کو دینے کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیب ملزمان کے ذمے واجب رقم اور اثاثوں کی جانچ پڑتال کرے گا۔ چانچ پڑتال کے بعد چیئرمین نیب منظوری دیں گے تو پھر پلی بارگین کی جائے گی۔
نیب کا کہنا ہے کہ ملزم قیصر اپرکوہستان اسکینڈل کے مرکزی ملزمان میں شامل ہے۔ کوہستان اسکینڈل میں ترقیاتی اسکیموں کے نام پر 40 ارب روپے نکالے گئے ہیں۔ ترقیاتی اسکیمیں گراؤنڈ پر موجود نہیں جب کہ پیسے نکالے گئے ہیں۔
ملزم نے اپنے نام، اپنی اہلیہ اور دیگر رشتے داروں کے نام منقولہ اور غیر منقولہ اربوں کے اثاثے بنائے ہیں۔ ملزم اپنے بے نامی داروں کے ساتھ پلی بارگین کے لیے تیار ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں سونے کی قیمت آج مزید کم ہوگئی جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخ کردی گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل کی رہائش گاہ میں اہلکار کی فائرنگ، 5 افراد زخمی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد جہانزیب کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات جوڈیشل ورک سے روکنے کا کیس؛ جسٹس جہانگیری نے اپنا وکیل مقرر کرلیا سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات 2025-26: پروفیشنل گروپ کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے کرپشن اورناقص تفتیش کا الزام،ایف آئی اے کے 2 انسپکٹرز اور 2 سب انسپکٹرز نوکری سے فارغCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کوہستان مالیاتی اسکینڈل پلی بارگین کے
پڑھیں:
اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی
ویب ڈیسک :اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، ججز کے ساتھ ڈیوٹی کرنے والے گن مین بھی واپس لے لیے گئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ناصر جاوید نے سکیورٹی واپس لینے کا نوٹس لے لیا، سیشن جج اسلام آباد نے ڈی آئی جی سکیورٹی کو شوکاز کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لینے پر ڈی آئی جی آپریشن کو آج ہی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا۔
پاکستانی اداکارہ نے برسوں پرانا راز کھول دیا، مداح حیران
ڈی آئی جی آپریشن عدالت پیش ہو کر سکیورٹی واپس لینے کی وضاحت کریں۔