MUMBAI:

خان سلمان خان کو بالی وڈ کے ان سپراسٹارز میں سرفہرست شمار کیا جاتا ہے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ساتھی اداکاروں کا خیال رکھتے ہیں تاہم ان کی زندگی کسی زمانے میں اس قدر پرآسائش نہیں تھی اور انہیں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور یہاں تک کہ ایک موقع پر اسکول سے نکال دیا گیا۔

سلمان خان اور عامر خان دونوں بالی وڈ کے مشہور ترین اسٹارز میں شامل ہیں اور دونوں نے انداز اپنا اپنا جیسی مشہور فلم میں ایک ساتھ کام بھی کیا اور پرستاروں کو محظوظ کیا، ان کی اداکاری کو خوب سراہا جاتا ہے اور بکس آفس پر ان کی فلمیں سب سے زیادہ کمانے والی فلموں میں شامل ہوتی ہیں۔

عامر خان اور سلمان خان حال ہی میں ساتھی اداکارائیں کاجول اور روینہ ٹنڈن کے ساتھ ٹی وی شو میں جلوہ گر ہوئے اور دونوں نے اپنی ذاتی کہانیاں بیان کیں اور زندگی میں پیش آنے والی مشکلات سے بھی پردہ اٹھایا۔

دونوں سپر اسٹارز نے ایک ہی اسکول میں تھے لیکن انہوں نے بتایا کہ اس زمانے میں ایک دوسرے کو نہیں جانتے تھے۔

سلمان خان نے بتایا کہ ہم دونوں بظاہر ایک اسکول میں تھے لیکن ہمیں یاد نہیں ہے کیونکہ میں وہاں چوتھی جماعت تک تھا اور اس کے بعد مجھے وہاں سے نکال دیا گیا تھا۔

ان سے پوچھا گیا کہ انہیں اسکول سے کیوں نکالا گیا تو دبنگ خان نے جواب دیا کہ وہ ایک دوست کے ساتھ دوڑ رہے تھے اور جلدی میں تھے ایسے میں وہ پھنس گئے اور گرگئے جس کے نتیجے میں دانت ٹوٹ گئے۔

سلمان خان نے بتایا کہ اسکول کی انتظامیہ نے جان بوجھ کر اس واقعے کو غلط انداز میں اٹھایا اور انہیں مشکل میں پھنسا دیا۔

دبنگ خان نے یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکول کی انتظامیہ نے انہیں فیس ڈیفالٹر کی فہرست میں شامل کردیا تھا اور اس موقع پر عامر خان نے بھی تسلیم کیا کہ ان کے والدین کو بھی اسکول کی فیس ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سلمان خان نے بتایا کہ میں اس وقت گریڈ فور میں تھا اور مجھے سزا دے کر باہر نکال دیا گیا تو والد (سلیم خان) نے پوچھا کہ اس نے کیا کیا ہے تو ٹیچر نے جواب دیا کہ یہ بچے کی غلطی نہیں ہے بلکہ آپ غلطی ہے، جس پر والد نے پوچھا کہ میں نے کیا غلطی کی ہے۔

ٹیچر نے بتایا کہ آپ بچے کی فیس ادا نہیں کر رہے ہیں جو بقایا ہے اور وقت پر نہیں دیتے اس لیے ہم ان کو باہر نکال دیتے ہیں، جبکہ والد نے جواب دیا کہ پھر تو آپ لوگوں کو چاہیے مجھے وہاں کھڑے ہونے کی سزا دیں۔

سلمان خان نے انکشاف کیا کہ اس کے بعد میرے والد پرنسپل کے پاس گئے اور فیس کی ادائیگی کے لیے جو کرسکتے تھے کیا لیکن دو ہفتے بعد یہی واقعہ دوبارہ پیش آیا اور انہوں نے مجھے اسکول سے باہر نکال دیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ اسکول سے نکال دیا

پڑھیں:

اسٹار ٹینس پلئیرز کا گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ

اسٹار ٹینس پلئیرز نے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

ٹاپ 10 ٹینس پلئیرز نے 4 گرینڈ سلم ٹینس کے منتظمین کو دوسری مرتبہ خط لکھا ہے، یہ مطالبہ کرنے والوں میں ارینا سبالنکا، یانک سنر، کوکو گوف اور کارلوس الکاریز شامل ہیں۔

ٹینس پلئیرز نے پنشن، صحت اور ولادت سے متعلق مراعات کی رقم میں مزید اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ ریونیو 16 سے 22 فیصد بڑھا کر پرائز منی شئیر میں اضافے کا کہا ہے۔

کھلاڑیوں نے 2030 تک اسی شئیر کے ساتھ اضافے کا مطالبہ کیا ہے، یہ مطالبہ مان لیا گیا تو آسٹریلین اوپن کا پرائز پول 100 ملین ڈالرز اور یو ایس اوپن کا پول 150 ملین ڈالرز سے بڑھ جائے گا۔

یاد رہے کہ چاروں گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹس کا مشترکہ پرائز پول 2025 میں 440 ملین ڈالرز تھا جبکہ مطالبے کی منظوری کے بعد 2030 تک پرائز پول 500 ملین ڈالرز سے بڑھ جائے گا۔

علاوہ ازیں کھلاڑیوں کی کنسلٹنٹ اور اسٹیک ہولڈر کے ساتھ اس حوالے سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یو ایس ٹینس ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کے خط کا تفصیلی جواب دے دیا ہے۔

یو ایس ٹی اے کا کہنا ہے کہ انعامی رقم بڑھانے کے خواہشمند رہے ہیں، 5 برسوں میں پول میں 57 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، رواں برس بھی یو ایس اوپن کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا تھا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سپر اسٹار وجے کے سیاسی جلسے میں بھگدڑ؛ 10 ہلاک اور 30 زخمی
  • بادل، پہاڑ اور بارشیں: دنیا کے گیلے ترین علاقے میگالیہ کے گاؤں کی دلچسپ کہانی
  • سیٹ 1C زندگی اور موت کے درمیانی لمحے کی علامت ہے، طیارہ حادثے میں بچ جانے والے ظفر مسعود کی کہانی
  • کہانی زندگی کی
  • کراچی: شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب کار سے 11 کلو چرس برآمد
  • شادی ختم ہونے پر چپ کیوں رہیں؟ انوشے عباسی نے 6 سال بعد خاموشی توڑ دی
  • اسٹار ٹینس پلئیرز کا گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بڑھانے کا مطالبہ
  • سلمان خان کا انتہائی تکلیف دہ بیماری میں مبتلا رہنے کا انکشاف
  • متحدہ عرب امارات نے انٹری پرمٹ قوانین میں سختی کردی