بھارتی ریاست تمل ناڈو میں سپر اسٹار وجے تھلاپتی کی سیاسی جماعت کی ریلی میں بھگدڑ مچ گئی اور درجنوں افراد قدموں تلے کچلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تمل ناڈو کے ضلع کارُو کی ایرودے ہائی وے پر پیش آیا۔

جہاں شہری اپنے پسندیدہ ایکشن ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع تھے۔

جیسے ہی اداکار وجے اسٹیج پر نمودار ہوئے ہزاروں مداح ان کی طرف لپکے اور دھکم پیل میں کچلے گئے۔ سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

افراتفری، رش اور بھیڑ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ 50 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

جہاں کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے ایک مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جاسکے۔

ریاستی حکومت ہلاک شدگان کے لواحقین کو مالی امداد دینے پر غور کر رہی ہے جب کہ فلم اسٹار کی جماعت میں مالی امداد کا اعلان کرے گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کا بھانڈا پھر پھوٹ گیا، ہر بڑے حملے کے پیچھے خود بھارتی ہاتھ بے نقاب

نئی دہلی: بھارت کی فالس فلیگ کارروائیوں کی تاریخ ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی ہے۔ بھارتی پولیس، عدالتی بیانات اور سابق حکام کے انکشافات کے مطابق بھارت نے کئی دہائیوں سے اپنے ہی شہریوں پر حملے کر کے الزام پاکستان پر ڈالا، تاکہ سیاسی مفادات حاصل کیے جا سکیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007 کی سمجھوتہ ایکسپریس دھماکے کا منصوبہ ہندو انتہا پسند تنظیموں نے بنایا تھا، مگر الزام پاکستان پر عائد کیا گیا۔ گرفتار ہندو انتہا پسند اسیمانند نے عدالت میں اقرار کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، اجمیر شریف دھماکے اور مالیگاؤں بلاسٹ دراصل ہندو انتہا پسند تنظیموں کی منصوبہ بندی کا حصہ تھے۔

سابق سی بی آئی افسران اور ایس آئی ٹی اہلکاروں نے بھی عدالت میں بیان دیا کہ ان حملوں کا مقصد سیاسی فائدہ حاصل کرنا اور عالمی ہمدردی سمیٹنا تھا۔

سابق گورنر جموں و کشمیر ستیاپال ملک نے پلوامہ حملے کو "منصوبہ بند سازش" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا فائدہ براہِ راست بی جے پی حکومت کو پہنچا۔

دی ہندو کے مطابق چٹی سنگھ پورہ قتل عام کے بعد گرفتار دو پاکستانی شہریوں کو ثبوت نہ ہونے پر عدالت نے بری کر دیا۔ اس واقعے میں 35 سکھ مارے گئے تھے اور الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا۔

سابق ڈی جی پنجاب پولیس کے ایس گل نے بھی کہا تھا کہ "بھارتی ایجنسیاں داخلی سیاست کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کرتی رہی ہیں"۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اُڑی اور پہلگام حملے بھی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔ وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اُڑی حملے کو "اندرونی کارروائی" قرار دیا، جبکہ رابرٹ وادرا نے پہلگام حملے کو "ہندوتوا ایجنڈا" سے جوڑا۔

تمام حملے ایک ہی طرز پر ہوتے ہیں — حیران کن طور پر بھارتی انتخابات سے کچھ پہلے، جب بی جے پی کو سیاسی فائدہ درکار ہوتا ہے۔

عالمی مبصرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے ان فالس فلیگ آپریشنز کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ جنوبی ایشیا میں امن کو سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھنے سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • بھارتی سیاسی رہنماؤں اور صحافیوں نے دہلی دھماکے کو بی جے پی کا انتخابی فالس فلیگ قرار دیدیا
  • عالمی سیاحت 357 ملین سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے، سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب
  • نئی دہلی دھماکہ: بھارتی سیاسی رہنما اور صحافیوں نے واقعہ کو “انتخابی فالس فلیگ” قرار دے دیا
  • بھارتی فالس فلیگ آپریشنز کا بھانڈا پھر پھوٹ گیا، ہر بڑے حملے کے پیچھے خود بھارتی ہاتھ بے نقاب
  • بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکا، 9 افراد ہلاک
  • نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • وادی کشمیر میں بڑے پیمانے پر بھارتی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں، 500 سے زائد افراد گرفتار
  • سوڈان کا المیہ
  • فلپائن میں شدید طوفان کے باعث 1 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور