بلوچستان کے دو اضلاع میں ٹریفک حادثات، 11 افراد جاں بحق اور 28 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 28 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
پہلا حادثہ پنجگور بازار کے علاقے گومازین میں اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ حادثے کے بعد ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال پنجگور میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاکہ زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے۔
دوسرا سانحہ پشین کی تحصیل خانوزئی میں پیش آیا جہاں کوئٹہ سے پنجاب جانے والی ایک کوچ تیز رفتار گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں جاں بحق افراد کی میتوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ٹریفک حادثات کے ان دلخراش واقعات نے متاثرہ علاقوں کو سوگوار کردیا ہے، جبکہ مقامی سطح پر شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی اور لاپرواہی کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔