Daily Mumtaz:
2025-09-27@17:25:49 GMT

مریض کے پیٹ سے 29 چمچ، 19 ٹوتھ برش اور 2 پینبرآمد

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

مریض کے پیٹ سے 29 چمچ، 19 ٹوتھ برش اور 2 پینبرآمد

بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ڈاکٹرز نے طویل جدوجہد کے بعد کامیابی سے ایک مریض کے پیٹ سے 29 اسٹیل کے چمچ، 19 ٹوتھ برش اور دو پین کامیابی سے نکال لیے۔
ایک بھارتی اخبارکے مطابق اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں ڈاکٹروں نے مریض کا آپریشن کرکے ان کے پیٹ سے بھاری مقدار کی بڑی نوکدار چیزیں نکالیں۔
مریض کی شناخت 35 سالہ سچن کے نام سے ہوئی جو اسی ریاست کے شہر ہاپوڑ کا رہائشی تھا، جسے اس کے خاندان نے نشے کے علاج کے لیے بحالی مرکز بھیجا تھا۔
متاثرہ شخص نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ انہوں نے غصے میں آکر چمچ، ٹوتھ برش اور پین کھا لیے تھے۔ بتایا کہ بحالی مرکز میں انہیں انتہائی کم کھانا دیا جاتا تھا، جس سے وہ ناراض تھے، انہیں بہت کم سبزیاں اور چند روٹیاں دی جاتی تھیں جب کہ گھر سے آنے والا کھانا بھی انہیں اکثر نہیں ملتا تھا۔ان کے مطابق کم کھانا ملنے اور بھوک ختم نہ ہونے پر وہ غصے میں آکر چمچ چوری کرکے باتھ روم میں جا کر انہیں توڑتے اور پھر پانی کے ساتھ انہیں نگل لیتے تھے۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ سچن کو شدید پیٹ درد کے ساتھ ہسپتال لایا گیا تھا، الٹراساؤنڈ سے پیٹ میں غیر معمولی اشیا نظر آئیں، ایکس رے اور سی ٹی اسکین سے پتہ چلا کہ اس کے پیٹ میں چمچ، ٹوتھ برش اور قلم موجود ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق پہلے اینڈو اسکوپی سے اشیا نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن زیادہ مقدار کی وجہ سے یہ ناکام رہی، جس کے بعد سرجری کے ذریعے یہ اشیا نکالی گئیں۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایسی بھاری اور نوکدار چیزوں کو کھانے کی عادت اکثر دماغی مسائل والے لوگوں میں دیکھی جاتی ہیں۔
بھارت میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، 2022 میں اترپردیش کے ہی شہر مظفرنگر میں ایک شخص کے پیٹ سے 63 چمچ نکالے گئے تھے اور وہ بھی نشے کا عادی تھا۔
اسی طرح سال 2019 میں ہماچل پردیش کے شہر مندی میں ایک شخص کے پیٹ سے چمچ، اسکرو، ٹوتھ برش، چاقو اور دروازے کی چٹخنی نکالی گئی تھی اور وہ شیزوفرینیا کا مریض تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ٹوتھ برش اور کے پیٹ سے

پڑھیں:

شادی کے لیے خون سے لکھے ہوئے خط موصول ہوئے، امریتا راؤ

بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’ویواہ‘ کی کامیابی کے بعد انہیں شادی کی بے شمار پیشکشیں موصول ہوئیں، جن میں سے کچھ خوفناک اور غیر معمولی نوعیت کی تھیں۔

میں ہوں نا فلم سے مشہور ہونے والی اداکارہ امریتا راؤ نے کہا کہ انہیں خون سے لکھے گئے خطوط بھی ملے اور ایک شخص ان کے گھر کے باہر ٹیلیفون بوتھ پر کھڑا رہتا تھا، جس کی وجہ سے ان کے والدین کو فون اٹھانا پڑتا تھا۔

امریتا نے بتایا کہ فلمی دباؤ اور کیریئر کے چیلنجز کی وجہ سے وہ جذباتی طور پر تنہا محسوس کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پسند کی فلمیں حاصل نہیں کر پارہی تھیں۔ ایسے نازک دور میں ان کی ملاقات آر جے انمول سے ہوئی، جن سے انہوں نے سات سال کی ڈیٹنگ کے بعد 2016 میں شادی کی۔

اداکارہ نے کہا کہ انمول کے ساتھ رشتہ انہیں جذباتی اور پیشہ ورانہ طور پر مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں استحکام آیا اور انہوں نے 2020 میں بیٹے ویر کو خوش آمدید کہا۔

امریتا کی حالیہ فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ بھی ان کی نمایاں واپسی ہے، جس میں وہ ارشد وارثی کی اہلیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • رجب بٹ نے شادی کا جھانسہ دے کر تعلقات قائم کیے، فاطمہ خان کا الزام
  • سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال 6 اموات ریکارڈ
  • راولپنڈی میں ڈینگی بےقابو ہوگیا
  • کراچی میں مختلف بخار کے کیسز تیزی سے بڑھنے لگے
  • کراچی میں کانگو وائرس نے ایک اور جان نگل لی
  • شادی کے لیے خون سے لکھے ہوئے خط موصول ہوئے، امریتا راؤ
  • سائنس دانوں کا بڑا کارنامہ: انسانی دل کے برقی نظام کی ڈیجیٹل نقل تیار
  • چلی کے محققین نے دل کے برقی نظام کی نقل تیار کرلی
  • فرانس کے سابق صدر کو قذافی فنڈنگ کیس میں 5 سال قید کی سزا