فیملی اسپانسرشپ ویزا؛ کویت سے بڑی خبر سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
کویت میں فیملی اسپانسرشپ ویزا سے متعلق زیر گردش خبروں پر بالآخر حکام نے وضاحت کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ فیملی اسپانسرشپ کے آرٹیکل 22 کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سزا معاف کرنے کی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور بعض ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی رپورٹس مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسپانسرشپ آرٹیکل کی خلاف ورزی کرنے والے غیرملکیوں کے ویزا کی حیثیت تبدیل کرکے بھی ملک میں رہنے نہیں دیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ رہائشی قوانین یا وزارت کے کسی بھی فیصلے کے حوالے سے باضابطہ اعلانات صرف وزارت کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور پلیٹ فارمز کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔
عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف وزارت کے جاری کردہ سرکاری بیانات پر ہی انحصار کریں۔
وزارتِ داخلہ کے مطابق گزشتہ ماہ فیملی اسپانسرشپ (آرٹیکل 22) کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے گئے۔
ان کارروائیوں کے تحت خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکی شہریوں کے ساتھ ساتھ ان کے اسپانسرز کو بھی ملک بدر کر دیا گیا تھا۔
آرٹیکل 22 کیا ہے؟آرٹیکل 22 کے تحت کویت میں مقیم غیر ملکی مخصوص شرائط کے ساتھ اپنے اہل خانہ کو اسپانسر کر سکتے ہیں، جن میں کم از کم آمدنی کی شرط بھی شامل ہے تاہم جو افراد جان بوجھ کر کم آمدنی ظاہر کرکے ویزا حاصل کرلیتے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیملی اسپانسرشپ خلاف ورزی کرنے آرٹیکل 22
پڑھیں:
تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اختلافات شدید تحریک انصاف گلگت بلتستان انٹری نواز شریف وی نیوز