سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت غیر ملکی عمران کے نام سے ہوئی، بمبار 28 اپریل 2024ء کو اسلام آباد داخل ہوا، ملک سے واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا اصل ہدف ایک مذہبی راہنما کی ریلی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ چمکنی میں پولیس موبائل پر خودکش دھماکے سے متعلق ہونے والے اب تک کی تفتیش سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش بمبار کی شناخت غیر ملکی عمران کے نام سے ہوئی، بمبار 28 اپریل 2024ء کو اسلام آباد داخل ہوا، ملک سے واپسی کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا اصل ہدف ایک مذہبی راہنما کی ریلی تھی، تحقیقات میں پتا چلا کہ بمبار کو کرک سے پشاور اور کوئٹہ تک سہولت کار میسر تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق سہولت کاروں نے رہائش، جعلی شناختی کارڈ، مالی مدد اور کرپٹو کرنسی کے ذریعے فنڈز فراہم کیے، جعلی شناختی کارڈ فراہم کرنے والا نیٹ ورک کوہاٹ سے پکڑا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایزی پیسہ اور حوالہ کے ذریعے لاکھوں روپے دہشت گردوں کو منتقل ہوئے، 202 امریکی ڈالر مالیت کی کرپٹو ٹرانزیکشن ٹرون بلاک چین پر ٹریس ہوئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق رقم کا سراغ بینانس، بائی بٹ اور دیگر ایکسچینجز سے ملا، چمکنی دھماکا ایک عالمی نیٹ ورک کا منصوبہ تھا۔ واضح رہے کہ 11 مئی کو چمکنی میں پولیس پر خودکش دھماکا ہوا تھا، واقعہ میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی کے مطابق

پڑھیں:

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتیں نافذ

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔

عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہ

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔

اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق