ٹوکیو: موبائل کی بیٹری بلاسٹ‘ متعدد افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو: موبائل کی بیٹری بلاسٹ‘ متعدد افراد زخمی
ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے سبب متعدد افراد بری طرح زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل کے بیٹری چارجر کے ذریعے چارج ہورہی تھیں، جہاں ہائی اوولٹیج کی بنا پر پورے اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی ۔
اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ آتشزدگی کے باعث 6 سے زاید افراد بری طرح زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں فوی طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال پہنچادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اپارٹمنٹ میں واقع 5 منزلہ عمارت کے ایک رہائشی نے بیٹری پھٹنے کی اطلاع دی تھی۔
اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 29 گاڑیاں جائے وقوع پر پہچ گئیں، جہاں تقریباً 2 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام متاثرین کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روات: فیڈ مل کے بوائلر میں دھماکا، 2 افراد زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-08-4
روات (صباح نیوز) ساگری موڑ روات کے علاقے میں فیڈ مل کے بوائلر پائپ لائن میں دھماکا ہوا 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 کے حکام کے مطابق روات کے علاقے ساگری موڑ کے قریب فیڈ مل میں بوائلر کی پائپ لائن میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، زخمی ہونے والوں میں 15 سالہ صدام حمید اور 2 سالہ عبد الرحیم جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پاکر کولنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ بوائلر کی پائپ لائنز میں زیادہ پریشر کی وجہ سے آگ لگی۔