2050 تک انفلوئنسرز کی ظاہری شکل میں خوفناک تبدیلی کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایک حالیہ سائنسی تحقیق نے چونکا دینے والی پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ پچیس برسوں میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی ظاہری شکل اور شخصیت میں ڈرامائی تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں، اور سال 2050 تک وہ موجودہ دور سے بالکل مختلف نظر آئیں گے۔
تحقیق میں یاد دلایا گیا ہے کہ پچیس برس قبل سوشل میڈیا کا خیال ہی اجنبی تھا، لیکن آج یہ جدید معاشرت کا لازمی جزو بن چکا ہے۔ شوبز اور کھیل کی نامور شخصیات سمیت عام لوگ بھی اپنی شہرت اور آمدنی کے لیے انہی پلیٹ فارمز پر انحصار کرتے ہیں۔ حتیٰ کہ نسبتاً چھوٹے انفلوئنسرز نے بھی ثابت کیا ہے کہ محض چند کامیاب ویڈیوز کس طرح انہیں مالی طور پر مستحکم بنا دیتی ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کامیابی کی چمک کے پیچھے کچھ ایسے رجحانات بھی چھپے ہیں جو مستقبل میں ظاہری طور پر پریشان کن تبدیلیوں کا باعث بن سکتے ہیں۔
اسی تحقیق کے دوران ماہرین نے ’’Ava‘‘ نامی ایک مجازی ماڈل تخلیق کیا ہے جو 2050 کی سوشل میڈیا اسٹار کی ممکنہ جھلک دکھاتی ہے۔ اس ماڈل کی پشت اور گردن مستقل طور پر فون اور لیپ ٹاپ پر جھکنے کے باعث نمایاں طور پر ٹیڑھی دکھائی دیتی ہے۔ زیادہ اسکرین ٹائم اور ایل ای ڈی کی تیز روشنی کے نتیجے میں اس کی جلد مدہم ہوچکی ہے اور آنکھوں کے گرد گہرے سیاہ حلقے نمایاں ہیں۔ بار بار فِلرز کے استعمال نے چہرے کی ساخت کو غیر فطری حد تک نوکیلا بنا دیا ہے جبکہ بالوں پر کیمیکلز اور مصنوعی مصنوعات کے مسلسل استعمال سے جگہ جگہ گنج پن بھی جھلک رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق Ava محض ایک تصوراتی ماڈل نہیں بلکہ موجودہ دور کے انفلوئنسرز کے طرزِ زندگی کا عکس ہے۔ طبی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ یہ مستقبل کی تصویر دراصل آج کے کانٹینٹ کریئیٹرز کے لیے ایک وارننگ ہے کہ حسن و شہرت کی دوڑ اور حد سے زیادہ ڈیجیٹل سرگرمیاں جسمانی و ذہنی صحت پر کس قدر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔
تحقیق نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ Ava کی یہ حالت موجودہ عادات و رویوں کا منطقی نتیجہ ہے، اور اگر فوری طور پر طرزِ زندگی نہ بدلا گیا تو آج کے انفلوئنسرز کل کے لیے اسی تصویر کی جیتی جاگتی مثال بن سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جامعہ کراچی میں عالمی یوم امراض قلب کی مناسبت سے آگاہی سیمینار کے اختتام پرشیخ الجامعہ پروفیسر خالد محمود عراقی کاشہرکے نامور ماہرین امراض قلب کے ساتھ گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">