Nawaiwaqt:
2025-11-11@12:15:42 GMT

 نواز شریف 7 روز بعد  جنیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج 

اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT

 نواز شریف 7 روز بعد  جنیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج 

جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کو جنیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف 7 دن ہسپتال میں رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہر لحاظ سے تندرست ہیں۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا کا علاج کر رہا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

لیگی رہنما، ممتاز صحافی اور دانشور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے

عرفان صدیقی سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی رفقا میں شمار ہوتے تھے۔ اُن کے دورِ حکومت میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی امور اور بعد ازاں پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ عرفان صدیقی 2021 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، ممتاز صحافی اور دانشور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے۔ مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے۔ اُن کے انتقال کی خبر سے سیاسی و صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ معروف کالم نگار اور سیاسدان عرفان صدیقی 25 دسمبر 1949 کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ان کا شمار اُن شخصیات میں ہوتا تھا جنہوں نے صحافت، تعلیم اور سیاست تینوں میدانوں میں نمایاں خدمات سر انجام دیں۔ وہ کئی دہائیوں تک اردو صحافت میں بطور کالم نگار، تجزیہ کار اور ادبی شخصیت سرگرم رہے۔ ان کے کالمز نے ملکی سیاست، معاشرت اور نظریاتی مباحث پر گہرا اثر چھوڑا۔

عرفان صدیقی سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی رفقا میں شمار ہوتے تھے۔ اُن کے دورِ حکومت میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے قومی امور اور بعد ازاں پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ عرفان صدیقی 2021 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے۔ 2024 میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر مقرر کیے گئے۔ عرفان صدیقی کو ان کی علمی، صحافتی اور قومی خدمات کے اعتراف میں ہلالِ امتیاز کا اعزاز بھی دیا گیا۔ عرفان صدیقی کے انتقال پر وزیراعظم محمد شہباز شریف ،سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، مختلف سیاسی رہنماؤں، صحافی تنظیموں اور ادبی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پراظہار افسوس
  • عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے، نواز شریف
  • عرفان صدیقی انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی تھے، وفات پر دلی رنج ہوا، نواز شریف
  • لیگی رہنما، ممتاز صحافی اور دانشور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے
  • نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے
  • افتخار چیمہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن ،میرے مخلص ساتھی تھے: نواز شریف
  • اپوزیشن اتحاد سربراہ اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ
  • 27 ویں ترمیم پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کی نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کی منظوری
  • اپوزیشن اتحاد کے سربراہ اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ
  • محمود خان اچکزئی کا 27 ویں ترمیم پر نواز شریف اور زرداری کو خط لکھنے کا فیصلہ