نواز شریف صحت یابی کے بعد جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-10
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو جینیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف 7 دن اسپتال میں رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہرلحاظ سے تندرست ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا کا علاج کر رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے 400ورک شاپ اور 300گودام سیل کردیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے 400ورکشاپوں اور 300گوداموں کو سیل کردیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد شہری منظر کو بہتر بنانا اور ورکشاپس، گوداموں اور بازاروں کے کام کے ماحول کو منظم کرنا ہے۔ میونسپلٹی نے وضاحت کی کہ یہ مہم وسیع دوروں کے ذریعے جاری ہے جن کے نتیجے میں 2500 سے زیادہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات میں بندش، اصلاح، نوٹس جاری کرنا اور خلاف ورزیوں کا اندراج شامل ہے۔ یہ تمام اقدامات مکہ مکرمہ میں شہری منظرنامے کے فروغ اور محفوظ کام کے ماحول کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔