نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو کو جینیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو جنیوا کے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جہاں وہ گزشتہ سات روز سے زیرِ علاج تھے۔
فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دل کے حوالے سے ایک پروسیجر کیا گیا جس کے بعد اب ان کی صحت تسلی بخش ہے۔ فی الحال وہ جنیوا کے ایک ہوٹل میں اپنے بیٹے حسن نواز اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے ہمراہ مقیم ہیں۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی غیر ملکی سرجن نے کیا جس نے ماضی میں بھی ان کے علاج کی ذمہ داری نبھائی تھی۔
خاندان کا کہنا ہے کہ وہ ہر لحاظ سے صحتیاب اور بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
ژوب، گورنر بلوچستان کی رہائشگاہ پر فائرنگ، تین طلباء، دو پولیس اہلکار زخمی
ذرائع کے مطابق طلباء گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ملاوقات کے لئے ژوب میں ان کی رہائشگاہ آئے تھے۔ جہاں موجود ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل کی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق طلباء گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل سے ملاوقات کے لئے ژوب میں ان کی رہائشگاہ آئے تھے۔ جہاں موجود ایک پولیس اہلکار کی فائرنگ سے تین طلباء اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار سے غلطی سے گولی چل گئی۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے تین طلباء کا تعلق گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب سے ہے۔ زخمیوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔