صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، مختلف ذرائع سے حاصل کرکے ڈارک ویب پر ڈالا گیا: پی ٹی اے
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر موجود شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے، ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہیں ہوا، تحقیقات سے لگتا ہے شہریوں کا ڈیٹا مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا۔
پی ٹی اے کی تحقیقات کے مطابق شہریوں کے سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری کا ڈیٹا ایک جگہ پر موجود نہیں، سی ڈی آر، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری، گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس نہیں ہے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ ججز سے سکیورٹی واپس لے لی گئی
پی ٹی اے کے مطابق مختلف ذرائع سے حاصل کرنے کے بعد ڈیٹا ممکنہ طور پر ڈارک ویب پر ڈالا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ڈیٹا لیک پی ٹی اے کا ڈیٹا
پڑھیں:
عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔ سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی قیادت نے سندھ کابینہ میں چند روز قبل تبدیلیوں کی منظوری دی۔ سندھ کابینہ کے چند وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، 4 سے 5 ارکان سندھ کابینہ کے قلمدان تبدیل کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ میں کچھ نئے ارکان کو بھی شامل کیا جانے کا امکان ہے۔