سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال 6 اموات ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
رواں سال کانگو وائرس سے پانچوں اموات کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کانگو وائرس سے رواں سال اموات کی تعداد 6 ہو گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کانگو وائرس سے 5 اور ٹھٹھہ کے 1 شہری کا انتقال ہوا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے بتایا ہے کہ رواں سال کانگو وائرس سے پانچوں اموات کراچی کے ضلع ملیر سے رپورٹ ہوئیں۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جون میں کانگو وائرس کے باعث 2 موات ملیر سے، جبکہ 1 ٹھٹہ سے رپورٹ ہوئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں جولائی، اگست اور ستمبر کے مہینے میں کانگو وائرس کے 1، 1 مریض کا انتقال ہوا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو کراچی کے جناح اسپتال میں زیرِ علاج کانگو کا مریض انتقال کر گیا۔ جے پی ایم سی اسپتال کے حکام کے مطابق 28 سال کے مریض کو تیز بخار اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق مریض کو 2 روز قبل جناح اسپتال لایا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں کانگو وائرس کانگو وائرس سے رواں سال کے مطابق
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے دبئی جانے والے مسافر سید ظل اللہ احسان الزمان کو جعلی یو اے ای ریزیڈنس، ورک ویزا پر سفر کی کوشش کے دوران آف لوڈ کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دورانِ بورڈنگ عملے کو ٹکٹ کی تفصیلات ایئرلائن سسٹم میں نہ ملنے پر مسافر کو مزید جانچ کیلئے روکا گیا، تفصیلی جانچ کے دوران پیش کردہ یو اے ای ورک ویزا جعلی اور بوگس پایا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافر نے انکشاف کیا کہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والے ایجنٹ ملک شہباز اعوان سے بیرون ملک ملازمت کے انتظامات کروائے تھے، مذکورہ ایجنٹ مبینہ طور پر ’’مَلک اوورسیز‘‘ کے نام سے جوہرآباد، خوشاب میں کام کر رہا ہے۔
مسافر کے مطابق اس نے ویزا اور سفری دستاویزات کے حصول کیلئے ایجنٹ کو 3 لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ ادائیگیاں مختلف جاز کیش اور بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئیں۔ مسافر نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے ویزا کے جعلی ہونے کا علم نہیں تھا اور وہ خود بھی ویزا فراڈ کا شکار ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر کو تمام متعلقہ دستاویزات سمیت مزید قانونی کارروائی اور تحقیقات کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔