کراچی میں کانگو وائرس نے ایک اور جان نگل لی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
کراچی میں کانگو وائرس کے مرض میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کرگیا۔اسپتال حکام کا بتانا ہے کہ 28 سالہ مریض کو تیزبخاراور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر داخل کیا گیا تھا مگر وہ علاج کے دوران انتقال کرگیا۔اسپتال حکام کے مطابق کانگو میں مبتلا شخص پیشے کے اعتبار سے قصاب تھا اور مریض کو 2 روز قبل جناح اسپتال لایاگیا تھا۔اسپتال حکام کا مزید بتانا ہے کہ انتقال کر جانے والے مریض میں آج صبح کانگو کی تصدیق ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: گلبرگ میں گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار
فائل فوٹو۔کراچی وسطی کے علاقے گلبرگ میں ایک گھر سے 2 ملازمائیں سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق شہری نے ایک خاتون کو 3 روز قبل ہی ملازمت پر رکھا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق دونوں خواتین کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے جبکہ دونوں خواتین کی تصاویر دیگر تھانوں کو بھی فراہم کردی گئی ہیں۔