اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری ہو گیا۔ روسٹر کے مطابق 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک 8 ججز سنگل بینچز میں کیسز کی سماعت کریں گے، آئندہ ہفتے 3 ڈویژن بینچ اور ایک سپیشل ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری ہو گیا۔ روسٹر کے مطابق 29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک 8 ججز سنگل بینچز میں کیسز کی سماعت کریں گے، آئندہ ہفتے 3 ڈویژن بینچ اور ایک سپیشل ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہو گا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر سنگل بینچ میں کیسز سنیں گے، جسٹس ثمن رفعت، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس بھی سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے، پہلا ڈویژن بینچ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ہو گا۔ روسٹر کے مطابق جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل سپیشل ڈویژن بینچ ٹیکس کیسز کی سماعت کرے گا، تیسرا ڈویژن بینچ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ہو گا۔
 
چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف شامل ہیں، جسٹس طارق جہانگیری جوڈیشل ورک سے روکے جانے کے باعث سنگل بینچ یا ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے روسٹر کے مطابق سینئر پیونی جج جسٹس محسن اختر کیانی آئندہ ہفتے بھی کسی ڈویژن بینچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیسز کی سماعت کے لیے میں کیسز کی سماعت روسٹر کے مطابق ڈویژن بینچ آئندہ ہفتے سنگل بینچ اور جسٹس

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے نام منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(صغیر چوہدری ) 27 آئینی ترمیم کی روشنی میں وفاقی آئینی عدالت (FCC) کے ججز کے نام سامنے آگئے ہیں ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس ہوں گے ساتھ رکنی آئینی عدالت کے دیگر چار ججز بھی سپریم کورٹ سے لئے گئے ہئں جن میں جسٹس سید حسن اظہر رضوی جسٹس مسرت ہلالی جسٹس عامر فاروق جسٹس علی باقر نجفی جبکہ سندھ ہائی کورٹ سے جسٹس کے کے آغا اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس روزی خان کے نام سامنے آئے ہیں ۔وفاقی آئینی عدالت سپریم کورٹ کی بجائے الگ بلڈنگ میں منتقل کی جائے گی جسکے لئے وفاقی شرعی عدالت کی عمارت کا انتخاب کیا گیا ہے اور شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور پر منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے تحلیل کرنے کا حکم، ڈویژن بنچ نے معطل کردیا
  • سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
  • شیخ رشیداحمد کو عمرہ روانگی سے روکنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری
  • اسلام آباد کی عدالت کا گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کے جج کا ڈکی بھائی کی ضمانت کا کیس سننے سے انکار
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کوکام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی عدالت کی ممکنہ تشکیل کے لیے تیاریاں تیز
  • وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے نام منظرِ عام پر آگئے
  • حیرت ہے جنہوں نے الیکشن کا فیصلہ دیا، پھر ڈویژن بینچ میں بیٹھ کر معطل کر دیا، جسٹس محسن
  • اعلی ترک حکام افغانستان سے کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات کیلئے آئندہ ہفتے پاکستان جائیں گے، صدرطیب اردوان