فوت یا شدید بیمار عازمین کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی پالیسی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
—فائل فوٹو
مجبوری کے باعث حج پر نہ جانے والے رجسٹرڈ عازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ فوت یا شدید بیمار عازمین کے حوالے سے وزارت مذہبی امور کی پالیسی سامنے آگئی۔
دستاویز کے مطابق فوت ہونے والے رجسٹرڈ شہری کی جگہ کوئی بھی رشتہ دار حج پر جا سکتا ہے، مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کو نامزد کر سکتا ہے۔ اس شخص کو رقم واپس لینے کا بھی اختیار ہو گا۔
رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانے کے لیے ٹھوس وجہ بتانا ہوگی، رجسٹرڈ حاجی کی بیماری یا انتقال کا دستاویزی ثبوت بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔
اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ حج پر نہ جانے کی وجہ درج کر کے اسٹیمپ پیپر جمع کروانا ہوگا، درخواست کے ہمراہ بینک رسید اور شناختی کارڈ کی کاپی بھی دینا ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔