اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ سے باہر اور صلاحیت سے کم ٹیکس ادا کرنے والوں کے خلاف ملک گیر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور ملتان میں جیولرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق زیورات کے کاروبار سے وابستہ 57 ہزار جیولرز میں سے صرف 20 ہزار رجسٹرڈ ہیں جب کہ ان میں سے بھی محض 10 ہزار نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں۔

حکام کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی صرف ایک مارکیٹ میں ہی ایسے 50 جیولرز موجود ہیں جن کے ٹیکس ریٹرنز ان کی دکانوں، خرید و فروخت اور رہن سہن کے معیار سے میل نہیں کھاتے۔

ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہزاروں جیولرز اب تک ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے، لہٰذا نوٹسز کے ذریعے ان سے جواب طلبی کی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بلاوجہ کسی تاجر یا صنعت کار کو نوٹس نہیں بھیجا جائے گا، تاہم ٹیکس چوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

ایف بی آر حکام نے کہا کہ اگر ہر شہری اپنے حصے کا ٹیکس ایمانداری سے ادا کرے تو ملک کی معیشت بہتر طور پر چل سکتی ہے۔ ادارے کا مقصد تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا ہے تاکہ ٹیکس چوری کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف بی آر

پڑھیں:

ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگیاں متعدد ریسٹورنٹس، شاپس اور مارکیز کے سیل ریکارڈ کی جانچ شروع

سٹی42: پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے لاہور سمیت مختلف شہروں میں متعدد ریسٹورنٹس، کیفے شاپس اور مارکیز کے سیل ریکارڈ کی جانچ شروع کر دی ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ صارفین سے وصول شدہ ٹیکس سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروایا جا رہا تھا۔

انفورسمنٹ افسران نے حقائق کے برعکس اعداد و شمار جمع کروانے اور سیل ریکارڈ چھپانے والوں کے خلاف ریکارڈ ضبط کیا۔ تمام اضلاع کے افسران کو متبادل سسٹم کی کنیکٹوٹی معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی

پی آر اے نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے اور چیئرمین نے کہا کہ ای آئی ایم ایس کے ذریعے ریکارڈ میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • جعلی ای پرمٹس کے ذریعے گندم کی غیر قانونی نقل و حمل پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ
  • سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیف سٹی کا سخت کریک ڈاؤن
  • ٹیکس ادائیگی میں بے ضابطگیاں متعدد ریسٹورنٹس، شاپس اور مارکیز کے سیل ریکارڈ کی جانچ شروع
  • مینوئل انکم ٹیکس فائلرز کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
  • پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا 
  • تھوک اور پرچون فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا نیا ضابطہ نافذ، FBR نے کاروبار رجسٹرڈ کرنا لازمی قرار دیدیا
  • کمپریسر استعمال کرنیوالے صارفین کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ ک
  • سگریٹ برانڈز کی جانب سے اربوں روپے کے ٹیکس غائب، بڑے پیمانے پر چوری کا انکشاف
  • ملک میں 81 فیصد سگریٹس برانڈز پر ٹیکس اسٹمپ نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف
  • پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے