فلسطینیوں کے حق میں خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز

نیویارک (آئی پی ایس )امریکا نے نیویارک کی سڑکوں پر فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے میں شرکت پر کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو کا ویزا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا کے صدر نے احتجاج میں امریکی فوجیوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کو نہ مانیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی آفیشل پوسٹ میں کہا کہ گستاوو پیٹرو کے غیر ذمہ دار اور اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے ویزا منسوخ کیا جا رہا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر کے باہر فلسطین نواز مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرو نے عالمی مسلح فورس بنانے کا مطالبہ کیا، جس کا بنیادی مقصد فلسطینیوں کی آزادی ہو اور جو امریکا کی فوج سے بھی بڑی ہو۔انہوں نے امریکی فوجیوں سے کہا، اپنی بندوقیں عوام کی طرف نہ کریں، ٹرمپ کے احکامات کو نہ مانیں بلکہ انسانیت کے احکامات کی پیروی کریں۔پیٹرو، کولمبیا کے پہلے بائیں بازو کے صدر، نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی صدر ٹرمپ کو غزہ میں نسل کشی کا شریک جرم قرار دے چکے ہیں اور امریکی میزائل حملوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی دوران، فلسطینی صدر محمود عباس کو بھی نیویارک کا ویزا دینے سے امریکا نے انکار کیا ہے، جسے فلسطینی حکام نے اقوام متحدہ کے 1947 کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔دوسری طرف، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنرل اسمبلی میں مغربی ممالک کی سخت تنقید کی اور کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اقدام سے یہ پیغام جاتا ہے کہ یہودیوں کا قتل سود مند ہے۔ غزہ کی حالیہ جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 65 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پوری آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ حکومت چینی بحران کا حساب لے، پیکا ایکٹ کے ڈر سے نہیں بولتا: ندیم افضل چن ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار انسداد دہشت گردی کی عدالت کاعمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو گرفتار کرنے کا حکم پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کولمبیا کے صدر ویزا منسوخ امریکا نے کا ویزا

پڑھیں:

چین نے 6 امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا، تجارتی کشیدگی میں اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: چین نے 6 امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے انہیں ملک کی ناقابلِ اعتماد اداروں کی فہرست میں شامل کر دیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے کہاکہ   اس فیصلے کے تحت مذکورہ امریکی اداروں پر چین کے ساتھ درآمد و برآمد اور نئی سرمایہ کاری کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ان کمپنیوں میں امریکا کی معروف شپ بلڈنگ کمپنی ہنٹنگٹن انگلز انڈسٹریز کے علاوہ سیرونک ٹیکنالوجیز، ایروکوم انک، اور اوشینیئرنگ انٹرنیشنل بھی شامل ہیں۔

وزارتِ تجارت نے کہا کہ یہ قدم چین کی قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو لاحق خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے،  اس قسم کی پابندیاں چین کے اپنے دفاعی اور معاشی مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری ہیں۔

چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان ہے یادیونگ نے کہا کہ امریکا کی یکطرفہ پابندیاں دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا بھی اسی سمت میں کام کرے گا تاکہ چین اور امریکا کے درمیان معاشی و تجارتی تعلقات مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکیں۔

خیال رہےکہ  حالیہ دنوں میں بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، 14 اور 15 ستمبر کو دونوں ملکوں کے وفود نے میڈرڈ میں تجارتی امور پر بات چیت کی جس میں ٹک ٹاک سے متعلق خدشات بھی زیرِ غور آئے۔

 اس کے علاوہ جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جسے ٹرمپ نے “انتہائی مثبت اور نتیجہ خیز” قرار دیا۔

دوسری جانب چین نے امریکا پر زور دیا ہے کہ وہ غیر منصفانہ ٹیرف ختم کرے اور باہمی تجارت کو وسعت دینے کے لیے بہتر ماحول فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

  • کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو کا امریکی ویزا منسوخ، وجہ ٹرمپ پر تنقید
  • غزہ سے مزاحمتی تنظیم کو نکالنے کی کوئی کوشش قبول نہیں کریں گے، حماس رہنما
  • امریکا کی کولمبین صدرکو فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر ویزا منسوخی کی دھمکی
  • فلسطینیوں کے حق میں احتجاج سے خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا
  • بھارت کو ایک اور دھچکا ،امریکا نے ادویات پر 100 فیصد ٹیرف عاید کردیا
  • چین نے 6 امریکی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا، تجارتی کشیدگی میں اضافہ
  • چین نے نوجوان سائنسدانوں اور ماہرین کے لیے نیا ’کے‘ ویزا متعارف کرادیا
  • ایچ-1 بی ویزا کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، 8 امریکی متبادل ورک ویزے کونسے؟
  • امریکی ’ایچ ون بی‘ کی جگہ چین کا لانچ کردہ ’کے ویزا‘ کیا ہے؟