وزیراعظم شہباز شریف جنیوا پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات،اہم امریکی دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف جنیوا پہنچ گئے، نواز شریف سے ملاقات،اہم امریکی دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
جنیوا(آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے جنیوا میں اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعظم دورہ امریکا مکمل کرکے جنیوا پہنچے تھے۔ انہوں نے جنیوا میں نواز شریف کی عیادت کی۔اس موقع پر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو امریکا کے اہم دورے اور صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کے بار ے میں بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف جنیوا سے لندن کے لیے روانہ ہوگئے، جہاں وہ چند دن قیام کریں گے۔
واضح رہے کہ 7 روز سے جنیوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ روز اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں۔فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف ہر لحاظ سے تندرست ہیں، ان کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرماضی قصہ پارینہ، اب پاکستان کی مشرق سے مغرب تک عزت ہے : عطا تارڑ ماضی قصہ پارینہ، اب پاکستان کی مشرق سے مغرب تک عزت ہے : عطا تارڑ کرک: درشہ خیل میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی میں 17 خوارج ہلاک کراچی؛ 7 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے ملزمان کے لرزہ خیز انکشافات صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا متنازع ٹویٹ کیس میں اعظم سواتی پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار گرفتاری سے بچنے کےلئے نیتن یاہو کو کیا کیا جتن کرنے پڑ رہے ہیںCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: شہباز شریف شریف جنیوا نواز شریف
پڑھیں:
ٹرمپ جمعرات کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، امریکی اہلکار کی تصدیق
امریکی صدر اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
یہ بات ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے بتائی ہے۔ ان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سلامتی، افغانستان کی صورتحال اور تجارتی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔
خطے میں دہشتگردی کے بڑھتے خدشات، افغانستان میں طالبان کی حکومت اور بھارت کے ساتھ کشیدگی جیسے عوامل اس گفتگو کو مزید اہم بنا رہے ہیں۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ، جو آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کے طور پر حصہ لے رہے ہیں، اس ملاقات کو اپنی خارجہ پالیسی کے عزائم اجاگر کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کی جانب سے اس ملاقات پر باضابطہ بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا، تاہم حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی یہ ملاقات عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں