ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ ٹیم نے پلان بنالیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز

دبئی(آئی پی ایس )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ فائنل میں فتح کیلیے پلان بنالیا۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ ایشیا کپ فائنل کا پریشر دونوں ٹیموں پر ہے، انشا اللہ کل کا میچ جیتیں گے، ہم کسی بھی ٹیم کو کسی بھی کنڈیشن میں ہراسکتے ہین۔انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت تمام کھلاڑی بہتر سے بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کرے گا، دو میچز میں غلطیاں کیں جس کی وجہ سے بھارت سے شکست ہوئی کل وہ غلطیاں نہیں دہارائیں گے۔

انہوں نے ٹرافی فوٹو شوٹ کیلیے بھارتی کپتان کے انکار سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی کپتان کی جو مرضی کریں ہم پروٹوکول کو فالو کریں گے۔ سلمان آغا نے کہا کہ اگر ہم فاسٹ بولر کو جارحانہ مزاج دکھانے سے روکیں گے تو پھر کچھ نہیں بچے گا۔

کپتان کا کہنا تھا کہ صائم میچ بیٹنگ میں نہیں چل رہا مگر وہ میچ میں بھرپور انداز سے کردار ادا کررہا ہے، آپ بولنگ دیکھیں یا بیٹنگ صائم کی کارکردگی اچھی ہے، صائم ایوب میں ٹیلینٹ ہے،وہ اگلے دس سال تک پاکستان کی نمائندگی کرسکتیہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل میچ میں یا اس سے پہلے ٹاس کی اتنی اہمیت نہیں سمجھتا تاہم فائنل جیتنے کے لیے سب کو سو فیصد پرفارم کرنا پڑے گا، کھلاڑیوں کو فری ہینڈ دیتا ہوں، اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائیں۔ قومی ٹیم کے قائد نے کہا کہ ہمیں میدان سے باہر کی باتوں سے کوئی اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی اس پر توجہ دیتے ہیں، ہاتھ ملانے کی مثال نہیں ملتی اور یہ کرکٹ کیلیے اچھا قدم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ ایشیا کپ میں میری پرفارمنس اچھی نہیں رہی تاہم اس میں بہتری کیلیے کوشش کررہا ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرگولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے: طلال چودھری گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے: طلال چودھری چین کو آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر ہے، پاکستان سے زیادہ جشن منایا: ترجمان صدرمملکت چیئرمین پی سی بی کا 0-6 کا اشارہ کرنے پرحارث رف پرعائد جرمانہ خود اداکرنیکا فیصلہ فلسطینیوں کے حق میں خطاب کرنے پر امریکا نے کولمبیا کے صدر کا ویزا منسوخ کردیا محسن نقوی کی ڈائریکٹر ایف بی آئی سے ملاقات، انسداد دہشت گردی اور تعاون پر زور یمن کی بندرگاہ پر ایل پی جی ٹینکر اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، وزیر داخلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایشیا کپ فائنل

پڑھیں:

ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا افتتاحی میچ اور سیمی فائنل کھیلنے کے حوالے سے بھارتی شہروں کے نام سامنے آگئے ہیں۔

ایونٹ آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے، بھارتی ٹیم دفاعی چیمپیئن ہے۔ بھارت نے 2024 میں امریکا اور کیریبیئن میں ٹرافی جیتی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کا نریندرا مودی اسٹیڈیم افتتاحی میچ اور فائنل دونوں کی میزبانی کرے گا جبکہ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو ایک سیمی فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

اگر بھارت اور پاکستان کا سیمی فائنل ممکن ہوا تو میزبانی کولمبو کو ملے گی، دوسرا سیمی فائنل ممبئی کے وانکھیڈے میں ہوگا۔

بھارت میں 5 مقامات ممبئی، دہلی، کولکتہ، احمد آباد اور چنئی جبکہ سری لنکا میں کولمبو، پالی کیلے اور دمبولا یا ہمبنٹوٹا میں سے ایک مقام چنا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلامک سالیڈریٹی گیمز ‘ پاکستان کے 2 باکسرز کو سیمی فائنل میں شکست
  • پاکستان پر حملے افغان طالبان کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں،وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
  • بچوں کو مطالعہ کرنے والا کیسے بنایا جائے؟
  • ٹی 20 ورلڈ کپ؛ کون سے بھارتی شہر افتتاحی میچ اور فائنل کی میزبانی کریں گے؟
  • ایشیا کپ،بھارت کی اکڑ نکل گئی، ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
  • ریاض: ڈبلیو ٹی اے فائنل ، عالمی نمبر1 سبالینکا کو اپ سیٹ شکست
  • ریاض: ڈبلیو ٹی اے فائنل میں عالمی نمبر ایک سبالینکا کو اپ سیٹ شکست
  • ہانگ کانگ سکسز فائنل: کویت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • ہانگ کانگ سکسز: پاکستان نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 رن سے شکست دیدی
  • بھارت کی اکڑ نکل گئی، ایشیا کپ ٹرافی کیلیے منتیں کرنے لگا