ایشیا کپ کا فائنل بھارت سے ہوا تو جیتیں گے، شاہین آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنائے گا اور اگر روایتی حریف بھارت سے دوبارہ مقابلہ ہوا تو سبز ہلالی پرچم لہرا کر جیت اپنے نام کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ایشیا کپ 1984 میں شروع ہوا تھا اور یہ اس کا 17واں ایڈیشن ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کبھی بھی فائنل میں آمنے سامنے نہیں آئے۔ اگر دونوں ٹیمیں اتوار کو دبئی میں ہونے والے فائنل میں پہنچتی ہیں تو یہ تاریخ ساز موقع ہو گا۔
بھارت نے اس ایڈیشن میں اب تک پاکستان کو دونوں میچز میں شکست دی ہے اور مجموعی طور پر دونوں ملکوں کے درمیان 15 ٹی 20 مقابلوں میں سے 12 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارت نے ستمبر 2022 کے بعد سے پاکستان کے خلاف 7 لگاتار میچز (4 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے) بھی جیتے ہیں۔
بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو نے دعویٰ کیا تھا کہ ’اب پاکستان بھارت کی حریف ٹیم نہیں رہی‘۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شاہین نے کہا ’یہ ان کی رائے ہے، جو چاہیں کہیں۔ جب وہ فائنل میں پہنچیں گے تو دیکھ لیں گے۔ ہمارا مقصد صرف ایشیا کپ جیتنا ہے اور اس کے لیے ہم بھرپور محنت کریں گے۔‘
یہ بھی پڑھیں: ’پرفارمنس زیرو اور غرور 100 فیصد‘، شاہین شاہ آفریدی رویے کی وجہ سے تنقید کی زد میں
یاد رہے کہ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کی، شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایشیا کپ بھارت پاکستان شاہین شاہ آفریدی فائنل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایشیا کپ بھارت پاکستان شاہین شاہ ا فریدی فائنل
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔