دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) دبئی کے علاوہ البرشہ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی سول ڈیفنس نے مال آف ایمریٹس کے قریب البرشہ کے علاقے میں ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت میں منگل کی سہ پہر لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے، آگ جو مبینہ طور پر 2 بجے کے قریب شروع ہوئی اس نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا اشارہ کیا اور فائر فائٹنگ ٹیمیں الرٹ موصول ہونے کے چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، حکام نے تصدیق کی کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، رہائشیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اور شام تک جاری رہنے والے کولنگ آپریشنز کی تکمیل کے بعد سائٹ کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ دبئی سول ڈیفنس نے آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے اپنے جدید 'شاہین' ڈرونز کو تعینات کیا جو 200 میٹر اونچائی پر ہنگامی حالات پر قابو پانے کے لیے خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں، ڈرون میں 1 ہزار 200 لیٹر کا ٹینک ہے جو پانی اور فائر فائٹنگ فوم پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈرون کے ذریعے ملنے والی فضائی معاونت نے فائر فائٹرز کو آگ پر زیادہ مؤثر طریقے سے قابو پانے اور مزید پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دی۔

معلوم ہوا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو جائے وقوعہ پر موجود مکینوں نے چوتھی منزل سے دھواں اٹھتے ہوئے دیکھا جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہیں سے آگ لگی، دسویں منزل پر مقیم ایک رہائشی خاتون سحر نے بتایا کہ ’میری آیا نے مجھے دوپہر 2 بج کر 15 بجے کے قریب فون کیا لیکن میں عمارت کے دوسری طرف تھی، پہلے تو میں نے سوچا یہ آگ کا دھواں نہیں بلکہ خراب موسم ہے لیکن ایک بار جب مجھے احساس ہوا کہ عمارت میں آگ لگی ہے تو میں اپنے بچے کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی۔

بتایا جارہا ہے کہ صالح بن لہج عمارت جہاں آگ لگی تھی وہ مال آف ایمریٹس سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ایک رہائشی بلاک سے ملحق ہے جس میں گزشتہ سال 30 دسمبر کو بھی آگ لگی تھی، اس علاقے میں حالیہ مہینوں میں آتشزدگی کے متعدد واقعات دیکھے گئے ہیں جہاں رواں برس مئی میں گیس کے اخراج سے قریبی 13 منزلہ الزرونی بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پر قابو پانے آگ لگی

پڑھیں:

حیدرآباد:دادو کا رہائشی خاندان خاتون صنم کھوسو کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • لانڈھی، ٹیکسٹائل فیکٹری میں لگنے والی آگ بے قابو، کئی گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا
  • قوانین کو سیاسی دباؤ یا انتقامی کارروائی کیلئے استعمال نہیں ہونے دینگے: سہیل آفریدی
  • عوامی جگہوں پر موبائل فون چارج کرنیوالوں کیلئے اہم خبر
  • حیدرآباد: گوٹھ بڈوپالاری کے رہائشی پلاٹ پر قبضے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں
  • حیدرآباد:دادو کا رہائشی خاندان خاتون صنم کھوسو کی بازیابی کے لیے پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج ہے
  • عمران خان کے وکیل شعیب شاہین پھیپھڑوں کے کینسر کا شکار،کیمو تھراپی جاری
  • شاہین چوک انڈر پاس منصوبہ،چیئرمین سی ڈی اے کا تعمیراتی کاموں پر اظہار اطمینان
  • لاہور میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ
  • کھجور بازار میں عمارت سیل ‘ایس بی سی اے سے جواب طلب
  • خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر میرے کروڑوں روپے ٹھگ لیے، سیف اللہ