Al Qamar Online:
2025-09-24@04:13:12 GMT

سویڈن کے قصبے ہلسفریڈ میں آگ لگنے سے مسجد شہید

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

سویڈن کے قصبے ہلسفریڈ میں آگ لگنے سے مسجد شہید

ہلسفریڈس :ویڈن کے جنوبی علاقے ہلسفریڈ (Hultsfred) میں واقع ایک مسجد رات گئے خوفناک آتشزدگی کے باعث مکمل طور پر شہید ہوگئی، مقامی حکام نے واقعے کو ممکنہ آتشزنی قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آتشزدگی گزشتہ رات کی درمیانی شب پیش آئی،  شعلے تیزی سے عمارت کو لپیٹ میں لے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسجد شہید ہوگئی،  خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ریسکیو سروس کے نمائندے مائیکل ہیسلگارڈ نے بتایا کہ ہمیں معلوم نہیں آگ کس طرح لگی لیکن عمارت شدید شعلوں کی زد میں آئی، اب یہ مکمل طور پر شہید ہوچکی ہے اور کسی استعمال کے قابل نہیں رہی۔

پولیس ترجمان پیٹرک فوس نے تصدیق کی کہ کیس کو “مشکوک آتشزنی” کے طور پر درج کیا گیا ہے، ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں لیکن ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ٹیموں نے صبح تک فائر فائٹنگ کا عمل جاری رکھا تاکہ شعلوں کو مکمل طور پر بجھایا جا سکے،  واقعے نے مقامی مسلم کمیونٹی کو شدید دکھ اور تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ فوری طور پر فراہم کریں۔

خیال رہےکہ یہ عمارت اس سے قبل ایک چرچ تھی جسے بعد ازاں مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا،  واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

مغوی اسسٹنٹ کمشنر کے شہید ہونے کی  خبر درست نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسسٹنٹ کمشنر  زیارت کی شہادت کی تردید کردی۔ بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر  زیارت کی شہادت کی خبر درست نہیں، میرے پاس اطلاعات آئی تھیں تو میں نے ٹویٹ کردی تھی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم نے اس تصویر کا بھی فارنزک کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر زیارت کی شہادت کی خبر کنفرم نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ 10 اگست کو ضلع زیارت کے علاقے زیزری سے اسسٹنٹ کمشنر  اور  ان کے بیٹے کو اغوا کیا گیا تھا اور ایک روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور ان کے بیٹے کو قتل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کی مذمت کی تھی اور کہا  تھا کہ شہید اسسٹنٹ کمشنر نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر کے شہید ہونے کی  خبر درست نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
  • رائیونڈ ،ریسکیو اہلکارروئی کی دکان میں لگنے والی آگ کو بجھانے میںمصروف ہیں
  • وادی تیراہ : گھر میں چھپایا بارود پھٹنے سے 10شہری شہید ‘ 14خوارج ہلاک 
  • برطانیہ میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ، عمارت پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا
  • برطانیہ میں فلسطینی مشن کو سفارت خانے کا درجہ، فلسطینی پرچم عمارت پر لہرا دیا گیا
  • برطانیہ میں فلسطینی مشن کی عمارت کو سفارتخانے کا درجہ مل گیا، فلسطینی پرچم بھی لہرادیا گیا
  • ویکسین مہم سے طالبات کی حالت خراب، وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
  • کراچی، ڈمپر حادثے میں خاتون زخمی، ٹرک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
  • کراچی میں اندھی گولیاں لگنے سے خاتون سمیت دو زخمی