کراچی، ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے روڈ ہیوی ٹریفک کیلیے بند
اشاعت کی تاریخ: 9th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (جسارت نیوز) کراچی میں ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے تک روڈ کو ہیوی ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا اور کمشنر کراچی کی منظوری سے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی نے ملیر ہالٹ سے سپرہائی وے تک دوطرفہ سڑک کو ہیوی ٹریفک کیلیے بند کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک کی وجہ سے قائد آباد سے ملیر ہالٹ اور ملیر ہالٹ سے سپر ہائی وے تک بدترین ٹریفک جام رہتا تھا۔ اس کی وجہ سے سڑک کو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے جب کہ ہدایت کی گئی ہے کہ ہیوی ٹریفک سسی ٹول پلازہ کاٹھور سے ایم نائن سپر ہائی وے استعمال کرے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک کی ملیر ہالٹ سے
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :