شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کیلئے مختلف روٹس بند، صبح 6 سے رات 10 بجے تک پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 8th, November 2025 GMT
سٹی 42 : شہرِ قائد میں ہیوی ٹریفک کے لئے مختلف روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی دو ماہ کے لئے ہیوی ٹریفک پر صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک پابندی بھی عائد کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے ہیوی ٹریفک پر نیا ہدایت نامہ جاری کردیا گیا، جس میں ہیوی ٹریفک کے لئے مختلف روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جاری کردہ ہدایت نامے میں صائمہ پاری اور روفی گلوبل سٹی سپر ہائی وے سے ملیر ہالٹ تک جناح اوینیو ہیوی ٹریفک کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
کمشنر کراچی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق عوام کی سہولت اور مفاد میں جناح اوینیو پر ہیوی ٹریفک کی آمدرف پرپابندی لگادی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کاٹھوڑ سپر ہائی وے سے سسئی پلازہ نیشنل ہائی وے متبادل راستہ کے طور پر کھلے رہیں گے۔
کمشنر کراچی نے دو ماہ کے لئے ہیوی ٹریفک پر صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک پابندی عائد کردی ہے۔ ہیوی ٹریفک کو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
بجلی کے بل کی لیٹ پیمنٹ پر جرمانہ سے بچنےکاطریقہ؛ کمپنی نے نیا راستہ کھول دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہیوی ٹریفک رات 10 بجے کے لئے گیا ہے بجے تک
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے اندر ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد
سپریم کورٹ آف پاکستان۔فوٹو: فائلسپریم کورٹ آف پاکستان کے اندر ملازمین سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
اس حوالے سے جاری آفس آرڈر کے مطابق دفتری اوقات میں ملازمین سے ملاقات کی وجہ سے کام متاثر ہوتا ہے، دفتری اوقات میں ملازمین کسی پرائیویٹ شہری سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔
آفس آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملاقات ضروری ہو تو ملازمین سینئر سے اجازت لے کر سہولت مرکز میں 5 منٹ ملاقات کرسکیں گے۔