سویڈن کے قصبے ہلسفریڈ میں آگ لگنے سے مسجد شہید
اشاعت کی تاریخ: 23rd, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہلسفریڈس :ویڈن کے جنوبی علاقے ہلسفریڈ (Hultsfred) میں واقع ایک مسجد رات گئے خوفناک آتشزدگی کے باعث مکمل طور پر شہید ہوگئی، مقامی حکام نے واقعے کو ممکنہ آتشزنی قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آتشزدگی گزشتہ رات کی درمیانی شب پیش آئی، شعلے تیزی سے عمارت کو لپیٹ میں لے گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری مسجد شہید ہوگئی، خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ریسکیو سروس کے نمائندے مائیکل ہیسلگارڈ نے بتایا کہ ہمیں معلوم نہیں آگ کس طرح لگی لیکن عمارت شدید شعلوں کی زد میں آئی، اب یہ مکمل طور پر شہید ہوچکی ہے اور کسی استعمال کے قابل نہیں رہی۔
پولیس ترجمان پیٹرک فوس نے تصدیق کی کہ کیس کو “مشکوک آتشزنی” کے طور پر درج کیا گیا ہے، ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں لیکن ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے صبح تک فائر فائٹنگ کا عمل جاری رکھا تاکہ شعلوں کو مکمل طور پر بجھایا جا سکے، واقعے نے مقامی مسلم کمیونٹی کو شدید دکھ اور تشویش میں مبتلا کردیا ہے جبکہ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہیں تو وہ فوری طور پر فراہم کریں۔
خیال رہےکہ یہ عمارت اس سے قبل ایک چرچ تھی جسے بعد ازاں مسجد میں تبدیل کیا گیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف پنو عاقل میں الفیصل مسجد میں جلسہ سیرت النبی ؐ عام سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250921-08-29