ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT
مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔14 سے 23 نومبر تک قطر میں ہونے والے 8 ٹیموں کے مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد عرفان خان نیازی کریں گے۔پاکستان شاہینز کو گروپ بی میں عمان، بھارت اے اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے کو رکھا گیا ہے۔مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، شاہینز اپنا پہلا میچ 14 نومبر کو عمان کے خلاف کھیلیں گے جبکہ اتوار 16 نومبر کو بھارت اے کے مدمقابل آئیں گے۔شاہینز کا آخری گروپ میچ 18 نومبر کو یو اے ای سے ہو گا، دونوں گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 21 نومبر کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو ہو گا۔قومی سکواڈ میں محمد عرفان خان نیازی (کپتان)، احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، محمد فائق، محمد غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، محمد شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایشیا کپ رائزنگ سٹارز پاکستان شاہینز نومبر کو
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔