Daily Mumtaz:
2026-07-24@01:13:38 GMT

بنگلہ دیش کو شکست دیکر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT

بنگلہ دیش کو شکست دیکر بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

 

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں بھارت نے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت اور بنگلادیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں دبئی میں مدمقابل تھیں۔ جہاں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بنگلادیش کی ٹیم میں آج 4 تبدیلیاں کی گئیں۔ بنگلادیشی کپتان لٹن داس انجری کے باعث پلیئنگ الیون میں شامل نہیں تھے۔ ان کی جگہ جاکر علی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں۔
بھارت کی اننگز
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ بھارت کی جانب سے ابھیشیک شرما نے ایک بار پھر جارحانہ اننگز کھیلی اور صرف 37 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔
شبمن گل 29، شیوم دوبے 2، کپتان سوریا کمار یادیو اور تلک ورما 5،5 اور پانڈیا 38 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بنگلادیش کی اننگز
بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 127 رنز بناسکی۔

بنگلادیش کی جانب سے سیف حسن 69 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پرویز حسین نے 21 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بنگلادیشی بیٹر ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، بمراہ اور چکرورتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اس جیت کے ساتھ بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا اور سری لنکا فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔

بھارت نےاپنا سپر فور مرحلے کا آخری میچ جمعہ کو سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔

بھارت کے فائنل میں پہنچنے کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جمعرات کا میچ ورچوئل سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا ہے ، جیتنے والی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی