مستونگ، ڈرائیور کے قتل پر لواحقین کا احتجاج، ایف سی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ڈرائیور کی جانب چلی جانے کے بعد، لواحقین کیجانب سے احتجاج کیا گیا۔ مطالبات منظور ہونے پر پولیس نے فائرنگ کرنیوالے ایف سی اہلکار کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈرائیور کو فائرنگ کرکے جانبحق کرنے والے ایف سی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مذکورہ ایف آئی آر لواحقین کی جانب سے احتجاج کے بعد درج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مبینہ طور پر ایف سی اہلکار کی فائرنگ سے ایک تیل بردار گاڑی کا ڈرائیور سمیع خان جاں بحق ہوگیا۔ مذکورہ واقعہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر میجر چوک کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ڈرائیور کی لاش کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم لواحقین اور مقامی افراد نے احتجاج شروع کرنے کے اسپتال سے لاش اٹھا کر میجر چوک پر قومی شاہراہ کے درمیان رکھ دیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ایف سی اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر اور ایس پی مستونگ نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے لئے دو ملاقاتیں کیں۔ جس کے بعد واقعہ میں ملوث ایف سی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایف سی اہلکار کی
پڑھیں:
قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، مقدمہ درج
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے نسیم شاہ کی رہائشگاہ کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ معیار میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news فائرنگ قومی کرکٹر گھر لوئر دیر مسلح افراد نسیم شاہ