data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

250926-5-7

 

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع کچھی میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویزاہلکار جاں بحق ہو گیا ، 2 ڈاکو زخمی ہو گئے ، محکمہ داخلہ بلوچستان نے جاں بحق  اہلکار محسن اعوان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ تفصیلات  کے مطابق ضلع کچھی  کے علاقے کھٹن باغی میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی قیادت میں لیویز فورس نے ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے گھروں کا محاصرہ کیا گیا، اسی دوران فائرنگ کے تبادلے میں لیویز اہلکار محسن اعوان گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔فائرنگ سے دو ڈاکو بھی زخمی ہوئے، کارروائی کے دوران ڈاکوؤں کے15 سے زائد ٹھکانے نذر آتش کر دیے گئے،لیویز فورس نے علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کردیا ہے تاکہ ڈاکوؤں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نیشہید لیویز اہلکار محسن علی اعوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر کچھی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری ہیں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے، قومی شاہراہ پر لوٹ مار میں ملوث گروہوں کا قلع قمع کیا جائے گا،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری ہیں،ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی۔

نمائندہ جسارت گوہر ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکوو ں کے کے خلاف

پڑھیں:

ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا

بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جیولرز سے ساڑھے 7 کلو قیمتی سونا چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں 2 منٹ میں 2 ملین ڈالر مالیت کے زیورات کی ڈکیتی

اطلاعات کے مطابق جیولرز ملتان سے کوئٹہ جا رہے تھے اور بس میں عام مسافروں کے ساتھ سوار تھے۔ رات کے اندھیرے میں اچانک 3 گاڑیاں نمودار ہوئیں اور ڈاکوؤں نے بس کو زبردستی روک کر مسافروں کو نیچے اتارا۔

جیولرز کو نشانہ بنایا گیا

ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاص طور پر جیولرز کو نشانہ بنایا، ان سے سونا چھیننے کے بعد انہیں گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔ چند لمحوں میں ملزمان اندھیرے میں غائب ہوگئے جبکہ مسافر خوف و ہراس میں مبتلا رہ گئے۔ چھینا گیا سونا تقریباً 24 کروڑ 81 لاکھ روپے مالیت کا بتایا گیا ہے۔

لیویز کی کارروائی

واقعے کے بعد لیویز فورس نے مقدمہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ واردات بلوچستان میں بڑھتی ہوئی قانون شکنی کا ایک اور ثبوت ہے جس سے شہریوں میں خوف و بے چینی پھیل گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکو سونا کوئٹہ لیویز مسلم باغ

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان
  • دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے ریاست کی رٹ چیلنج نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
  • بولان میں لیویز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں اہلکار شہید، ڈاکو زخمی
  • بلوچستان میں لیویز ایکٹ 2010 ء کے تمام نوٹیفکیشن واپس
  • بلوچستان میں ٹریک پر دھماکا ،جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،متعدد مسافر زخمی
  • ضمنی انتخابات کے دوران فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل، 1552 پولیس افسران و اہلکار تعینات
  • چھاپوں اور کومبنگ آپریشن کے دوران زخمیوں سمیت 16 ملزمان گرفتار
  • کراچی، پولیس مقابلے میں گرفتار زخمی ڈاکو پولیس اہلکار نکلا
  • ڈاکوؤں کا بڑا وار، مسلم باغ کے قریب 24 کروڑ روپے کا سونا لوٹ لیا گیا